— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے درخشاں سی ویو پر فلاحی ادارے کی ایمبولینس چوری کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔

پولیس کے مطابق ایمبولینس کا ڈرائیور واش روم گیا تھا جس کے بعد ملزم نے اس دوران ایمبولینس چوری کرنے کی کوشش کی۔

ڈرائیور کے شور مچانے پر شہریوں نے ایمبولینس روکنےکی کوشش کی۔

بعد ازاں ملزم سے ایمبولینس بے قابو ہو کر کھمبے سے ٹکرا گئی۔

ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

فیصل آباد: کمرے سے منشیات برآمد ہونے پر ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار فرار

— فائل فوٹو

فیصل آباد میں تھانہ سمن آباد کے ایس ایچ او کے کمرے سے منشیات برآمد کر لی گئیں۔

پولیس کے مطابق تھانہ سمن آباد کے ایس ایچ او کے کمرے میں چھاپہ مارا گیا جس کے دوران 4 کلو افیون اور 2 کلو چرس برآمد ہوئی، منشیات برآمد ہونے پر چاروں اہلکار فرار ہو گئے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ایس ایچ او سمیت 4 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمےمیں ایس ایچ او، سب انسپکٹر، کانسٹیبل اور ڈرائیور نامزد ہیں۔

اے این ایف کی کارروائیاں: 42 کروڑ کی منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف علاقوں میں 7 کارروائیاں کر کے 5 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ایف آئی آر کے مطابق اہلکاروں نے 6 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کر کے 2 منشیات فروشوں کوچھوڑا تھا، جس پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے نشاندہی کی اور ڈی ایس پی فیکٹری ایریا نے کارروائی کی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شاہ لطیف پولیس کی کارروائی، مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکو گرفتار
  • فیصل آباد: کمرے سے منشیات برآمد ہونے پر ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار فرار
  • منشیات ہارمونیم میں چھپا کر سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • کار چور کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی، ملزم موٹرسائیکل چھین کر فرار  
  • کراچی، اے وی ایل سی سائٹ ڈویژن کا مبینہ پولیس مقابلہ، بدنام زمانہ ڈکیت ہلاک
  • صابن میں چھپا کر ہیروئن سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
  • کراچی، پولیس یونیفارم پہن کر شہریوں کے اغوا اور ڈکیٹی میں ملوث ملزمان گرفتار
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس: اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی پولیس کو تحقیقات میں رہنمائی کے لیے تفصیلی گائیڈ لائنز جاری
  • ریتی بجری کی آڑ میں ہزاروں کلو چھالیہ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام