عید سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک )عیدالفطر پر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں قبل از وقت جاری کرنے کا اعلان کیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیانجی ٹی وی کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے عیدالفطر پر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں قبل از وقت جاری کرنے کا اعلان کیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمین کو 26 مارچ کو تنخواہیں دے دی جائیں۔سیکرٹری خزانہ پنجاب نے سرکاری ملازمین کی جلد تنخواہوں کی ادائیگی کا نوٹی فکیشن متعلقہ محکموں کو ارسال کر دیا ہے۔
دوسری جانب حکومت خیبرپختونخوا نے عیدالفطر کے پیش نظر سرکاری ملازمین کو ماہ مارچ کی تنخواہیں قبل ازوقت ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام مسلمان سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی ماہ مارچ کی تنخواہیں یکم اپریل کے بجائے 20مارچ کو ادا کی جائیں گی۔اس میں مزید کہا گیا کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو پینشن کی ادائیگی بھی 20مارچ کو کی جائے گی۔
یاد رہے اس سے قبل حکومت سندھ نے صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں جاری کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ کے سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں21 مارچ کو ادا کی جائیں گی۔
موسم ابرآلود، پنجاب بھر میں بارشیں کب ہوں گی، تاریخ سامنے آگئی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سرکاری ملازمین کو کی تنخواہیں نوٹی فکیشن کرنے کا کا نوٹی مارچ کو
پڑھیں:
جمعرات اور جمعہ کو چھٹی کا اعلان کر دیا گیا
سندھ حکومت نے ہولی کے تہوار کے باعث ہندو برادری کے لیے عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ ںوٹیفکیشن کے مطابق ہندو ملازمین کی 13 اور 14 مارچ کو چھٹی ہوگی ،تمام سرکاری،نیم سرکاری اور کونسل دفاتر پر اطلاق ہوگا۔
دوسری جان ب حکومت پنجاب نے 14 مارچ کو لاہور کے الحمراء ہال میں ہونیوالا پنجابی کلچر میلہ ملتوی کردیا،پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹرین سانحہ اور احترام رمضان کے پیش نظر فیسٹول ملتوی کیا گیا ہے۔