عیدالفطر پر چھٹیاں کتنی ملیں گی؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
عید الفطر پر متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) میں4 سے 5 چھٹیاں ہونے کا امکان ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند کی رویت کے حساب سے یو اے ای کے رہنے والوں کو عید الفطر پر 4 سے 5 چھٹیاں مل سکتی ہیں۔ ان چھٹیوں میں ہفتہ وار تعطیلات بھی شامل ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی چاند دیکھنے والی کمیٹی کا اجلاس 29 رمضان المبارک یعنی 29 مارچ کو ہوگا۔ چاند نظر آنے کی صورت میں عید کی چھٹیاں 30 بروز اتوار سے یکم اپریل بروز منگل تک ہوں گی۔ ہفتہ وار تعطیل کو ملا کر کل چھٹیوں کی تعداد 4 ہوگی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر عید کا چاند 29 مارچ کو نظر نہیں آیا تو رمضان کے 30 روزے ہوں گے۔ رواں سال متحدہ عرب امارات میں 30 رمضان کو بھی چھٹی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس صورت میں عیدالفطر پر ملنے والی چھٹیوں کی مجموعی تعداد ہفتہ وار چھٹی کو ملا کر 5 ہوجائے گی۔
عید کی چھٹیوں کا با ضابطہ اعلان 29 مارچ کو رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔ دبئی ایسٹرونومی گروپ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ چاند دیکھنے کے عمل میں زیادہ سے زیادہ سے حصہ لیں۔ چاند نظر کی صورت میں مقامی انتظامیہ یا رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کریں۔ متحدہ عرب امارات میں عید کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ عیدالفطر 31 مارچ کو ہوسکتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات مارچ کو
پڑھیں:
سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل بروز جمعۃ المبارک کو ہو گا، پاکستان میں دیکھنا ممکن نہیں ہوگا، محکمہ موسمیات
اسلام آباد(اوصاف نیوز) رواں سال2025 کا پہلا مکمل چاند گرہن بیروز جمعتہ المبارک 14 مارچ کو دنیا بھر میں دیکھا جائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کے موقع پرآسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، یہ لگ بھگ 3 سال بعد پہلا چاند گرہن ہوگا۔
دن کے اوقات میں ہونے کی وجہ سے پاکستان میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا جبکہ یہ نظارہ شمالی اور جنوبی امریکا میں دیکھاجائے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 14 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہو گا جبکہ گرہن کا اختتام 3 بجے ہوگا۔
سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کی جائیداد اور بینک اکاؤنٹس ضبط کرنے کا حکم