ٹریفک حادثے کا شکار خاتون 6 روز بعد گاڑی سے زندہ برآمد
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، یہ کہاوت تو آپ نے سن رکھی ہوگی، امریکا میں کچھ ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون ٹریفک حادثے کے 6 دن بعد گاڑی سے زندہ حالت میں ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ’جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے‘
یہ واقعہ امریکا کی ریاست انڈیانا میں پیش آیا، جہاں 41 سالہ خاتون بریونا کاسیل گھر سے لاپتہ ہوگئی تھیں، تاہم بعد میں معلوم ہوا ان کو ٹریفک حادثہ پیش آگیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کو گاڑی چلاتے ہوئے نیند آگئی اور اس دوران گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔
پولیس کے مطابق خاتون کی گاڑی حادثے کے بعد جس جگہ پر جاکر پھنسی وہاں کوئی موجود نہ ہونے کی وجہ سے کوئی ان کی مدد کے لیے بھی نہ آ سکا۔
حادثے کے 6 روز بعد ایک شخص کا وہاں سے گزر ہوا تو اس نے دیکھا کہ ایک خاتون گاڑی میں پھنسی ہوئی ہے اور مدد کے لیے پکار رہی ہے۔
جس شخص نے خاتون کو گاڑی میں پھنسے دیکھا وہ اس علاقے میں ڈرینج کے آلات پر کام کر رہا تھا، اس نے فوراً اپنے سپروائزر سے رابطہ کیا جو ایک قریبی قصبے کے فائر چیف بھی تھے۔
پھر دونوں نے مل کر خاتون کو گاڑی سے زندہ حالت میں نکال لیا، اور طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا، جہاں وہ آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں غزہ: تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 37 دن بعد بچے کو زندہ نکال لیا گیا
خاتون کے والدین کے مطابق ان کی بیٹی کا موبائل فون بیٹری نہ ہونے کی وجہ سے بند ہوگیا تھا، اس دوران وہ مدد کے لیے چیختی رہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا ٹریفک حادثہ خاتون زندہ برآمد وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا ٹریفک حادثہ خاتون وی نیوز کے لیے
پڑھیں:
میکسیکو میں 2 ٹریفک حادثات میں 32 افراد ہلاک
میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2025ء) میکسیکو میں2 ٹریفک حادثات میں 32 افراد ہلاک ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ریاستی حکومت نے بیان میں کہا ہے کہ میکسیکو کی جنوبی ریاست اوکساکا میں ہائی وے پر بس الٹنے سے 18 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ۔ حکام حادثے کی وجہ کی تحقیقات شروع کریں گے، جو سینٹو ڈومنگو نارو کمیونٹی کے قریب پیش آیا۔(جاری ہے)
میکسیکو میڈیا نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے حکمران بائیں بازو کی جماعت کے حامی تھے جو میکسیکو سٹی میں ہونے والی ریلی سے واپس آرہے تھے، جہاں صدر کلاڈیا شین بام نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی ٹیرف پالیسی کے خلاف اپنی مخالفت کو اجاگر کیا۔ ڈورانگو ریاست میں شہری تحفظ کے حکام نے بتایا کہ دوسرا ٹریفک حادثہ ملک کے شمال میں ٹریکٹر ٹریلر اور امریکی ریاست ٹیکساس سے مسافروں کو لے جانے والی بس کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے ۔