اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول سے اسلام آباد میں مختلف پارٹی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں۔ سندھ سے رکن قومی اسمبلی میر غلام علی تالپور نے بدین کے عوام کے مسائل اور حل سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔ امتیاز صفدر وڑائچ نے پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی کے تحت چلنے والے منصوبوں پر بریفنگ دی۔ پیپیلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے بھی ملاقات کی۔ پنجاب کی تنظیمی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ سابق رکن پنجاب اسمبلی عائشہ نواز چودھری بھی ساتھ تھیں۔  پیپلزپارٹی خیبرپی کے کے رابطہ سیکرٹری فرزند علی وزیر سے خیبرپختونخوا کی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

شہباز شریف کی بلاول بھٹو کو پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

وزیرِاعظم ہاؤس میں وزیراعظم سے ملاقات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین کی سربراہی میں پی پی پی وفد نے وزیراعظم کے سامنے متنازعہ کینالوں سے متعلق اعتراضات رکھ دیئے۔ پی پی پی وفد نے وزیراعظم کو خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں امن و امان کی ناقص صورت حال پر اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد کے اعزاز میں افطار اور عشائیہ دیا گیا۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیرِاعظم ہاؤس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے چاروں صوبوں میں عوامی امنگوں پر پورا اترنے اور وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون سے عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کیلئے فعال اور متحرک کردار ادا کرنے پر پیپلز پارٹی کی قیادت کو سراہا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ملک کا مستقبل بہتر کرنے کے لیے وفاق، صوبوں اور تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی وفد نے وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے متنازعہ کینالوں سے متعلق اعتراضات رکھ دیئے۔ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی وفد نے وزیراعظم شہباز شریف کو خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں امن و امان کی ناقص صورت حال پر اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی اب تک دادرسی نہ ہونے کا بھی شکوہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے متنازعہ کینالوں، ضلع کرم میں قیام امن اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین سے متعلق پی پی پی کے تحفظات کے حل کی یقین دہانی کرا دی۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول بھٹو سے پارٹی راہنماؤں کی زرداری ہاؤس میں ملاقاتیں
  • بلاول بھٹو سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں، سیاسی صورتحال پر گفتگو
  • وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی وفد کے ہمراہ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • عبدالعلیم خان کو بڑا سیاسی جھٹکا، سابق وزیراعظم نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا
  • عبدالعلیم خان کو بڑا سیاسی جھٹکا، سابق وزیراعظم نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں
  • شہباز شریف کی بلاول بھٹو کو پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
  • بلاول بھٹو کی پیپلزپارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات جلد کروانے کی ہدایت
  • وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات آج ،سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا
  • آصف زرداری ملکی تاریخ میں پہلے صدر ہیں جو 8 ویں بار پارلیمنٹ سے خطاب کرینگے: حسن مرتضیٰ