میئر کراچی کا رات گئے ضلع وسطی میں ترقیاتی کاموں کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
کراچی:
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے رات گئے ضلع وسطی میں جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا۔
ترقیاتی کاموں کے دورے کے دوران انہوں نے عائشہ منزل پہنچ کر پل کے نیچے بنائے گئے پارک اور فاؤنٹین کا معائنہ کیا اور شہریوں سے ملاقات کی۔
مرتضیٰ وہاب نے اس موقع پر شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ میئر کراچی کو لندی کوتل سے یاسین آباد تک سڑک کی بحالی کے بارے میں حکام نے بریفنگ دی۔
انہوں نے سڑک کی تعمیر کے دوران ہونے والے کاموں اور اس کی اہمیت پر بھی بات کی۔
شاہراہ جہانگیر کی تعمیر پر بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ اس منصوبے پر 688.
میئر کراچی کو منصوبے کی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس منصوبے کا 30 فیصد فزیکل کام مکمل ہو چکا ہے، جبکہ 15 فیصد فنانشل پراگریس رپورٹ کی گئی ہے۔
اس دوران میئر کراچی نے ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ترقیاتی کاموں میئر کراچی سڑک کی
پڑھیں:
کراچی، پارک میں کھدائی کے دوران اسلحہ برآمد
برآمد اسلحے میں پانچ ایس ایم جی، ایک ایل ایم جی اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں میں پارک کی کھدائی کے دوران ناکارہ خودکار ہتھیار برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن سیکٹر ایل ون سن رائز پارک کی تزئین و آرائش کے کام کے دوران یونین کونسل انتظامیہ پارک میں واکنگ ٹریک بنانے کیلئے کھدائی کر رہی تھی کہ زمین میں دفن مشکوک بوریاں دیکھی گئیں۔ انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی، پولیس کے پہنچنے پر بوریوں کو کھولا گیا تو مختلف اقسام کا ناکارہ اسلحہ برآمد ہوا۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے بتایا کہ برآمد اسلحے میں پانچ ایس ایم جی، ایک ایل ایم جی اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ برآمد ہونے والا اسلحہ برسوں پرانا زنگ آلود اور ناقابل استعمال ہے، مزید کارروائی کیلئے اسلحہ تحویل میں لے لیا گیا ہے۔