Express News:
2025-03-13@06:00:21 GMT

کبھی بھی ہم تفرقے میں نہیں پڑیں گے،علی محمد خان

اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT

اسلام آباد:

رہنماتحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ کبھی بھی ہم تفرقے میں نہیں پڑی گے، جب بھی پاکستان پر اٹیک ہوگا تو پھر ہم سب ایک ہوں گے اور ہم سب ایک ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ کل کا جو واقعہ ہے باوجود تمام سیاسی مخالفتوں کے ریزرویشنز کے، شکوؤں کے سب اس ایک نقطے پہ ایک ہیں اور ایک ہوگئے ہیں دوبارہ سے کہ جب پاکستان پر حملہ ہو گا تو پھر سب اکٹھے ہوں گے اداروں کے ساتھ، اپنی فوج کے ساتھ، اپنی حکومتوں کے ساتھ۔ 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ہم نے آفر بھی کیا میں نے بھی کیا ہے ہماری لیڈر شپ نے بھی کیا ہے کہ اس نقطے پر اس ایشو پر پاکستان کی سلامتی کیلیے ہم اپنے اداروں، اپنی حکومتوں کے ساتھ ہیں لیکن حکومت کو بھی اپوزیشن کا ساتھ لیکر جانا ہوگا اعتماد میں لینا ہوگا۔ 

رہنما مسلم لیگ (ن) قیصر احمد شیخ نے کہا یہ نہایت ہی افسوس ناک واقعہ ہے ، دکھ کی بات ہے، ہمارا ملک تو متواتر دہشت گردی کا شکار ہو رہا ہے اس کی مذمت کے لیے الفاظ نہیں ہیں، دہشت گرد باہر سے بھی آ رہے ہیں اور ہمارے اندر بھی ہیں، پوری قوم اس وقت سکتے اور غم کی حالت میں ہے، فوج نے بڑی دلیری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، ہمیں زیادہ سے زیادہ کوشش کرنی چاہیے کہ آپس کی رنجشیں ختم کریں۔ 

رہنما تحریک انصاف نعیم حیدر پنجوتا نے کہا ہم نے اس تمام تر صورت حال پر آپ نے دیکھا ہوگا کہ تحریک انصاف نے بڑے ہی دکھ کا اظہار کیا اور افسوس کا اظہار کیا، عمران خان ہمیشہ اسی حوالے سے کنسرن رکھتے ہیں، ہمیشہ آپ نے ان کی اسٹیٹمنٹس دیکھی ہوں گی جس میں وہ واضح کہتے ہیں کہ دہشت گردی کنٹرول کرنی چاہیے، تمام اداروں کا ان تمام چیزوں پر فوکس ہونا چاہیے تبھی آپ بہتر طریقے سے ملک کے اندر کام کر سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے ساتھ

پڑھیں:

محمد یوسف نے دورۂ نیوزی لینڈ کیلیے اپنی دستیابی ظاہر کردی، پہلے انکار کیوں کیا تھا؟

لاہور:

محمد یوسف نے بیٹی کی صحت بہتر ہونے پر دورۂ نیوزی لینڈ کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کے بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ اپنی دستیابی ظاہر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنی بیٹی کی صحت بہتر ہونے پر کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے دستیابی ظاہر کی اور اب وہ قومی ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ کے دورے پر جائیں گے۔

محمد یوسف بیٹی کی طبیعت خراب ہونے پر ٹیم کے ساتھ جانے پر شش و پنج میں تھے تاہم ڈاکٹرز نے اب طبیعت کو بہتر قرار دے دیا ہے۔

محمد یوسف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے بیٹی کی طبیعت کو بہتر قرار دیا ہے اسی وجہ سے اب دورۂ نیوزی لینڈ پر ساتھ جارہا ہوں، ٹیم کے ساتھ جانا قومی فریضہ ہے جسے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک دشمن عناصر کا پاکستان کو کمزور کرنے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، میرسرفراز بگٹی
  • کرن اشفاق کا بے باک مشورہ: “ماماز بوائے کبھی اچھا شوہر نہیں بن سکتا!”
  • دہشت گردی کا براہِ راست تعلق افغانستان سے ہے: بیرسٹر سیف
  • سویلینز کا ملٹری ٹرائل: یہ کوئی ہائیکورٹ نہیں کہ دائرہ سماعت محدود ہوگا، جسٹس محمد علی مظہر کے ریمارکس
  • چاہت فتح علی خان کے ساتھ تنازعہ ، بالآخر متھیرا کھل کر بول پڑیں
  • بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا
  • ملک میں امن قائم ہونے تک ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، محمد شہباز شریف
  • محمد یوسف نے دورۂ نیوزی لینڈ کیلیے اپنی دستیابی ظاہر کردی، پہلے انکار کیوں کیا تھا؟
  • محمد اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر کی ملاقات