Jang News:
2025-03-13@05:14:59 GMT

جعفر ایكسپریس حملہ، ٹرین ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ نکلا

اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT

جعفر ایكسپریس حملہ، ٹرین ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ نکلا

بلوچستان میں دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال بنائی جانے والی جعفر ایكسپریس کا ڈرائیور امجد یاسین معجزانہ طور پر بچ نکلا، فون پر اپنے بھائی اور برادر نسبتیوں کو خیریت کی اطلاع بھی دی، ڈرائیور کی فون کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور امجد یاسین کا آبائی چک 17 چھانگا مانگا میں واقع ہے، امجد یاسین نے اپنے بچ نکلنے کی خبر فون پر کوئٹہ میں اپنے بھائی عامر کو اور برادرنسبتیوں کو دی۔

جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے تمام 33 دہشتگرد جہنم واصل کردیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردوں نے یرغمالیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا، دہشتگرد افغانستان میں اپنے سہولت کاروں سے رابطے میں تھے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈرائیور امجد یاسین نے بتایا کہ وہ بالکل خیریت سے ہے اور معجزانہ طور دہشت گردوں سے بچ نکلا ہے۔ 

امجد یاسین کے بھائی اور بہنویوں نے بھی تصدیق کی ہے کہ امجد یاسین بالکل ٹھیک ہے۔

اس سےقبل سوشل میڈیا پر امجد یاسین کی شہادت کی خبر گردش کررہی تھی۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے یرغمالی مسافر بازیاب ہوگئے ہیں اور تمام 33 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: امجد یاسین

پڑھیں:

 ٹرین حملہ: دہشتگردوں کے افغانستان میں اپنے ماسٹرمائنڈ سے رابطے

کوئٹہ: بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کے دہشتگردوں کے افغانستان میں اپنے ماسٹر مائنڈ سے رابطے ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ٹرین میں سوار عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا گھیراؤ کرلیا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنائے جانے کے باعث آپریشن انتہائی احتیاط سے کیا جارہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ مشکل علاقہ ہونے کی وجہ سے بھی پیچیدہ آپریشن احتیاط سے کیا جارہا ہے، سیکیورٹی فورسز آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھیں گی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بولان پاس، ڈھاڈر کے مقام پر دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کیا۔
ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس کو ٹنل میں روک کر مسافروں کو یرغمال بنایا ہوا ہے، یرغمال بنائے گئے افراد میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور امجد یاسین کے دم توڑنے کی خبر کی حقیقت سامنے آگئی
  • جعفر ایکسپریس کا ڈرائیور زندہ، معمولی  زخمی، شہادت کی اطلاعات غلط نکلیں
  • 12 ریلوے ملازمین با حفاظت کوئٹہ پہنچ گئے، ریلوے اسٹیشن پر جذباتی مناظر، پھولوں کی پتیوں سے استقبال
  • متاثرہ جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور سمیت تمام عملہ محفوظ رہا
  • محفوظ ہوں ؛ جلد گھر آؤں گا ؛ جعفر ایکسپریس ٹرین ڈرائیور کا گھر والوں سے رابطہ
  • جعفر ایکسپریس حملہ: ٹرین کا ڈرائیور معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا
  •  ٹرین حملہ: دہشتگردوں کے افغانستان میں اپنے ماسٹرمائنڈ سے رابطے
  • بولان کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی
  • بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر فائرنگ، ٹرین ڈرائیور زخمی