پنجاب اسمبلی، گداگری ترمیمی بل 2025ء کثرت رائے سے منظور
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
حکومت پنجاب نے پیشہ ور بھکاریوں اور مافیا چیفس کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے قانون میں ترامیم پیش کیں، صوبائی کابینہ انسداد گداگری کے قانون میں ترامیم کو پہلے ہی منظور کر چکی ہے۔ سزاؤں اور جرمانے میں کئی گنا اضافہ بھکاری مافیا کی حوصلہ شکنی کریگا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی نے پنجاب گداگری (ترمیمی) بل 2025ء کو کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ مذکورہ بل گورنر پنجاب کو منظوری کے لئے بھجوایا جائے گا، گورنر سے منظوری کے بعد ترامیم مسودہ قانون کا حصہ بنے گا، پنجاب اسمبلی میں پیش کئے جانے والے دی پنجاب گداگری (ترمیمی) بل 2025ء کے مطابق پنجاب میں بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے۔ ترمیمی بل کے مطابق کسی ایک شخص سے بھیک منگوانے والے سرغنہ کو 3 سال قید اور 3 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے، جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ قید کی سزا ہوگی، ایک سے زائد افراد سے بھیک منگوانے والے کو 3 سے 5 سال قید اور 5 لاکھ تک جرمانہ یا دونوں ہونگے۔ بچوں سے بھیک منگوانے والے سرغنہ کو 5 سے 7 سال قید اور 7 لاکھ تک جرمانہ ہوگا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 1 سال قید کی سزا ہوگی۔
کسی بچے یا بڑے کو جبری معذور کر کے بھیک منگوانے والے کو 7 سے 10 سال قید اور 20 لاکھ تک جرمانہ ہوگا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر گینگ کے سرغنہ کو مذید 2 سال قید کی سزا ہو گی۔ حکومت پنجاب نے پیشہ ور بھکاریوں اور مافیا چیفس کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے قانون میں ترامیم پیش کیں، صوبائی کابینہ انسداد گداگری کے قانون میں ترامیم کو پہلے ہی منظور کر چکی ہے۔ سزاؤں اور جرمانے میں کئی گنا اضافہ بھکاری مافیا کی حوصلہ شکنی کریگا، پنجاب اسمبلی کی سپیشل کمیٹی برائے داخلہ دی پنجاب ویگرینسی آرڈیننس میں ترامیم کا جائزہ لیا تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی سال قید اور
پڑھیں:
قومی اسمبلی کے 13ویں اجلاس کا آغاز منگل کی صبح ساڑھے 11 بجے ہوگا
قومی اسمبلی کے اجلاس میں پرائیویٹ ممبرز ڈے، 46 نکاتی طویل ایجنڈا جاری کردیا گیا، اجلاس میں وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر نیپرا حکام کی تنخواہوں میں خودساختہ اضافے پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے 13ویں اجلاس کا آغاز منگل کی صبح 11:30 بجے ہو گا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پرائیویٹ ممبرز ڈے، 46 نکاتی طویل ایجنڈا جاری کردیا گیا، اجلاس میں وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر نیپرا حکام کی تنخواہوں میں خودساختہ اضافے پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں آغا رفیع اللہ پی ایس ڈی پی نگرانی بل، شرمیلا فاروقی فوجداری قوانین ترمیمی بل 2025ء، شاہدہ رحمانی صنعی تعلقات ترمیمی بل 2025ء، خواجہ اظہار الحسن فوجداری قانون ترمیمی بل 2025ء ایوان میں پیش کریں گے۔ علاوہ ازیں شرمیلا فاروقی مفت و لازمی تعلیم کا حق ترمیمی، ٹول پلازوں کے فاصلوں و فیسوں کو معقول اور مساوی بنانے کے بلز 2025ء بھی قومی اسمبلی میں زیربحث آئیں گے۔