وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک لاکھ ہنرمند نوجوانوں کی ٹریننگ کا ہدف دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک لاکھ ہنرمند نوجوانوں کی ٹریننگ اور ملازمت کی جگہ کے تعین کا ٹارگٹ دے دیا۔
مریم نواز نے ہنرمند نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر کاروبار کارڈ اور کاروبار فنانس لون دینے کی بھی ہدایت دی ہے جبکہ ہنرمند افرادی قوت بیرون ملک بھیجنے کےلیے جامع پلان طلب کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن پنجاب (ٹی ڈی سی پی) ڈبل ڈیکر بس کے کرائے میں اضافہ مسترد کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کےلیے اسکلز آن ویل پراجیکٹ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹرانس جینڈر کے لیے اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام ”پہچان“ شروع کیا جا رہا ہے، 1600 ٹرانس جینڈر کی ٹریننگ کی جائے گی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کو ترقی کے سفر میں شامل کرنے کے لیے ٹریننگ اور جاب مارکیٹ مہیا کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہنرمند نوجوانوں کا ہاتھ تھام کر ہی خوشحالی کے راستے پر چلنا ممکن ہوگا، حکومت پنجاب نوجوانوں کی ٹریننگ اور جاب پلیس منٹ کے لیے سپورٹ کرے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہنرمند نوجوانوں مریم نواز نے کی ٹریننگ
پڑھیں:
’’سی ایم ایجوکیشن کارڈ‘‘ جاری کرنے کا اعلان: سرکاری سکولوں کو معیاری پرائیویٹ کے برابر لانا وژن: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) فروغ تعلیم کے لئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے انقلابی فیصلے کیے۔ پنجاب میں سکول ایجوکیشن کے لئے’’سی ایم ایجوکیشن کارڈ‘‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔ 80 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والے طلبہ کو سی ایم ایمی ننس / سٹار کارڈ ملے گا۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن سے متعلق خصوصی اجلاس میں بتایا گیا کہ سکولوں کی آؤٹ سورسنگ سے طلبہ کی تعداد میں 52 فیصد، ٹیچرزکی تعداد میں 89 فیصداضافہ ہوا۔ 5863 پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کے بعد طلبہ کی تعداد 2لاکھ 42ہزار بڑھ کر تین لاکھ 68ہزار سے بڑھ گئی۔ پنجاب بھر پہلے میں آؤٹ سورسنگ کے پہلے فیز بعد ٹیچرز کی تعداد 8037 سے بڑھ کر 15114 ہوگئی۔آؤٹ سورسنگ کے بعد سکولوں میں اساتذہ کی تنخواہ میں تین گنا تک اضافہ ہوا۔ سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے بعد طلبہ کے لئے کرسیاں اور ڈیسک وغیرہ کی تعداد تین لاکھ 71ہزار سے پانچ لاکھ 23ہزارہوگئی۔پنجاب میں ایک ہی طرز کے نئے اور جدیدسکول آف ایمی ننس قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔پنجاب کی ہر تحصیل میں ایک سکول آف ایمی ننس بنے گا۔وزیراعلیٰ نے میٹرک ٹیک کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ لیب بنانے کا اعلان کیا۔ کلاس فائیو سے ٹیکنیکل ایجوکیشن بطور مضمون شامل کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ٹیکسٹ بک بورڈ کی نصابی کتابوں کے پراجیکٹ میں ایک ارب روپے کی بچت کا ریکارڈہوا۔ مریم نواز نے سکولوں میں پینے کے پانی، وائٹ واش اور فرنیچر کے لئے 90دن کی ڈیڈ لائن دے دی۔ اور ہر سال دو ملین بچوں کی انرولمنٹ کا ہدف دے دیا۔وزیر اعلیٰ نے بھکر اور لیہ سمیت دیگر اضلاع میں سکول میل پروگرام کے اجراء کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا۔ ایجوکیشن افسروں اور اساتذہ کارکردگی چانچنے کیلئے کے پی آئی سسٹم نفاذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر لاہور کے 338 سکولوں میں انگلش بول چال کی کلاسز کے پائلٹ پراجیکٹ کا اجراء کیاگیا۔سرکاری سکولوں میں انگلش بول چال کے انٹرنیشنل کورسز کرانے اور اور سرٹیفکیٹ دینے کی تجویز پر اتفاق کیاگیا۔مریم نواز نے صوبے بھر میں سکولوں کے سامنے روڈ ز پر زبیرا کراسنگ بنانے کی ہدایت پر سختی عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔پنجاب میں پہلی مرتبہ مارچ میں تعلیمی سیشن کے آغاز پر کتابوں کی فراہمی کا ہدف کامیابی سے مکمل کیا۔سرکاری سکولوں کے پانچ اساتذہ برٹش کونسل کے تعاون سے سکاؤٹ لینڈ کا مطالعاتی دورہ کریں گے۔ مظفرگڑھ،راجن اورڈی جی خان میں سکول میل پروگرام کے بعد طلبہ کی تعداد 631050سے بڑھ کر 416803ہوگی۔مظفرگڑھ،راجن پور، ڈیرہ غازی خان کے سکولوں میں طلبہ کو دودھ کے چار کروڑ پیکٹ دیئے گئے۔نوازشریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ایرلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کے پراجیکٹ کا جائزہ لیاگیا۔ مریم وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے بیٹے کے ارلی چائلڈہڈ ایجوکیشن سنٹر میں داخلے کوسراہا اور قابل تقلید قرار دیا۔بریفنگ میں بتایاگیا کہ پنجاب بھر میں سکول ٹیچر انٹرن شپ پروگرام کے تحت ساڑھے 12ہزار انٹرنی بھرتی کیے جائیں گے۔ سکول ٹیچر انٹرن شپ پروگرام کے تحت پانچ لاکھ 68ہزار سے زائد امیدوروں کی درخواستیں جمع کرائی۔ سرکاری سکولوں میں ایلو مینائی کے تعاون سے نئے گراؤنڈز، بلڈنگز اور کلاس رومز بنیں گے۔ پنجاب بھر میں ’’ایک پودا، استاد کے نام پروگرام‘‘ کے تحت 20لاکھ پودے لگائے گئے۔ پانچ سال کے دوران مرحلہ وار 30ہزار کلاس رومز، 600 ایلیمنٹر ی اور 400 ہائی سکول بنیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں معیار تعلیم کی بہتری ہمارا اولین ہدف ہے۔ طلبہ کو وطن سے محبت اور اخلاقیات کی پابندی کی اہمیت سے آگاہ کرنا ناگزیر ہے۔ میٹرک ٹیک سے ایجوکیشن میں نئی اختراع متعارف کرا رہے ہیں۔ تعلیم کی کوالٹی بہتر بنانے پر انویسٹمنٹ کررہے ہیں۔ ویژن کے بغیر اخراجات فنڈز ضائع کرنے کے مترادف ہے۔ شعبہ تعلیم میں انقلابی اور اختراعی آئیڈیاز کی ضرورت ہے۔ ’’پڑھائیں نہ پڑھائیں تنخواہ مل جاتی ہے‘‘ کا کلچر تبدیل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری سکولوں کا معیار اعلیٰ ترین پرائیویٹ سکولوں کے برابر لانا میرا ویژن ہے۔ سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آرہے ہیں۔ علاوہ ازیں مریم نواز شریف کا طرز حکمرانی شفافیت کی اعلیٰ مثال بن گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کے ویژن کے تحت صوبے کو کرپشن فری بنانے کے لئے بدعنوانی کی شکایت پر اینٹی کرپشن پنجاب نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن کے مرتکب افسر کو گرفتار کر لیا۔ پی اینڈ ڈی بورڈ کے اسسٹنٹ چیف انڈسٹریز محمد احمد مفلح الرحمن کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کر لیا اور تحقیقات شروع کر دی گئی۔ ملزم پر سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سکیمیں شامل کرانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے رشوت لینے کا الزام ہے۔ وزیراعلیٰ نے عوامی شکایات کی فوری طور پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کرپشن ریڈ لائن ہے کسی صورت برداشت نہیں۔ کسی بھی سطح پر کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے۔ کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔