شوہر کی رہائی کیلیے رشوت؛ نادیہ حسین نے ایف آئی اے آفیسر کی آڈیو لیک کردی
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا جس پر نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔
اپنی انسٹا گرام آئی ڈی پر معروف ماڈل نادیہ حسین نے ایف آئی اے افسر پر رشوت مانگنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مبینہ آڈیو بھی لیک کردی۔
انسٹاگرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے افسر نے ان کے شوہر کی گرفتاری کے معاملے پر بھاری رشوت مانگی ہے۔
ماڈل نادیہ حسین نے کہا مجھے حیرت ان لوگوں پر ہے جو مجبور لاچار عورت سے منہ پھاڑ کر پیسے مانگتے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں : 54 کروڑ کی خورد برد الزام: نادیہ حسین کے شوہر اور شریک ملزم کی ضمانت منظور
نادیہ حسین نے کہا کہ نعمان بھائی آپ نے مجھے بیٹا بولا لیکن میں صرف اتنا جواب دونگی کہ بیٹا اب تو تیری خیر نہیں۔
نادیہ حسین نے بتایا کہ یہ سچ ہے کہ میرے شوہر صرف تفتیش کے لیے ایف آئی اے کی کسٹڈی میں ہیں۔
ماڈل اور اداکارہ نے سوال اُٹھایا کہ کیا الفلاح سیکیورٹی والے چنے بیچ کر سورہے تھے؟ اتنا بڑا فراڈ ان کی ناک کے نیچے کیسے ہوگیا؟
نادیہ حسین نے کہا کہ اس سارے معاملے میں میرے شوہر کا ہاتھ ہے بھی یا نہیں، یہ وقت بتائے گا۔
دوسری جانب ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ نادیہ حسین نے گزشتہ شام آڈیو اور رشوت طلبی کے حوالے سے بتایا ہے۔
ایف آئی حکام نے کہا کہ ہم نے نادیہ حسین کو کل ہی بتا دیا تھا کہ یہ کوئی فراڈ ہے۔ کسی جعل ساز نے اپنے نمبر پر ایف آئی اے افسر کی ڈی پی لگا رکھی تھی۔
حکام کے بقول اس کا نمبر بھی ٹریس کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی اے افسر بن کر کال کرنے والے کا تعلق وہاڑی سے ہے۔
ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ جعلی افسر بن کر رشوت مانگنے والے شخص نے صرف نادیہ حسین بلکہ بینک اسٹاف کو بھی فون کیے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ وضاحت نادیہ حسین کو بھی دی جا چکی ہے لیکن اس کے باوجود انھوں نے افسر پر بڑا الزام عائد کردیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نادیہ حسین نے ئی اے افسر ایف آئی اے ایف ا ئی ئی اے ا نے کہا
پڑھیں:
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پی سی بی حکام کی غیر موجودگی پر وضاحت پیش کردی
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پی سی بی حکام کی غیر موجودگی پر وضاحت پیش کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز
دبئی (سب نیوز )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل کی اختتامی تقریب کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام کی غیر موجودگی پر وضاحت پیش کر دی۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب جیو نیوز نے عالمی کرکٹ کے منتظم ادارے ( آئی سی سی ) سے میزبان پاکستان کی چمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب کے معاملے پر تبصرہ طلب کیا۔
آئی سی سی کے ترجمان نے بتایا کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن نقوی دراصل ٹورنامنٹ کے میزبان بورڈ کے نامزد نمائندے تھے او ان کو تقریب میں مدعو کیا گیا تھا لیکن وہ شرکت نہ کر سکے۔ترجمان نے کہا “محسن نقوی دستیاب نہیں تھے اور فائنل کے لیے دبئی کا سفر نہیں کیا”۔تقریب میں پاکستانی نمائندگی کے فقدان پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے آئی سی سی نے اپنی ایوارڈ تقریبات کے طے شدہ پروٹوکول کی وضاحت کی۔
آئی سی سی کے ترجمان نے کہا ” انٹرنیشنل کرکٹ کونسل صرف ٹورنامنٹ کے میزبان بورڈ کے سربراہ جیسے صدر، نائب صدر، چیئرمین یا چیف ایگریکٹو کو ایوارڈ تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کرتی ہے۔ دیگر بورڈ حکام چاہے وہ مقام پر موجود ہوں یا نہیں، اسٹیج پر تقریب تقسیم انعامات کا حصہ نہیں بنتے”۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مزید زور دیا کہ یہ پروٹوکول اس کے تمام ٹورنامنٹس میں مستقل طور پر نافذ رہا ہے اور یہ صرف چیمپئنز ٹرافی کے لیے مخصوص نہیں تھا ۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دبئی میں کھیلا گیا کیونکہ بھارت کے میچز پاکستان سے منتقل کر دیے گئے تھے کیونکہ بھارتی حکومت نے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔اگرچہ ٹورنامنٹ کے بیشتر میچز پاکستان میں کھیلے گئے لیکن چمپئینز ٹرافی کے فائنل کی دبئی میں ہونے والی تقریب کے دوران میزبان ملک کی عدم شرکت پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔