UrduPoint:
2025-03-12@23:45:40 GMT

عید سے قبل سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT

عید سے قبل سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ2025ء) عید سے قبل سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری، 3 صوبوں کے ملازمین اور پنشنرز کو عید الفطر کی آمد کے باعث قبل از وقت تنخواہیں اور پنشن ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کے آغاز کے بعد ملک بھر میں عید الفطر کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ پاکستان میں عید الفطر رواں کے اختتام پر آئے گی، اس لیے سرکاری ملازمین اور پنشنرز اپنی تنخواہوں اور پنشن کی وصولی کے حوالے سے پریشانی کا شکار تھے۔

تاہم پنجاب، خیبرپختونخواہ اور سندھ کی صوبائی حکومتوں کی جانب سے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو عید الفطر کی آمد پر قبل از وقت تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کا اعلان کیا گیا۔ سب سے پہلے سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو قبل از وقت تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کا اعلان کیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ بدھ کے روز خیبر پختونخواہ حکومت نے بھی عید کے پیش نظر سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پینشن 20 مارچ کو دینے کا فیصلہ کیا ۔

اس سلسلے میں محکمہ خزانہ خیبر پختونخواہ نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، تمام انتظامی سیکرٹریز ، رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ، اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان کے نام مراسلہ جاری کردیا ۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو مارچ کے مہینے کی مکمل تنخواہ ، الاؤنسز اور ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن ایڈوانس میں ادا کی جائے گی۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مارچ کے مہینے کی تنخواہ یکم اپریل کی بجائے 20 مارچ کو ادا کی جائے گی ۔ تاہم 20 مارچ کو تنخواہ اور پینشن صرف مسلمان سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ملے گی۔ دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے بھی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو عید الفطر کی آمد پر قبل از وقت تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس حوالے سے باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو قبل از وقت تنخواہیں اور پنشن عید الفطر کی کیا گیا گیا ہے

پڑھیں:

ملازمین کیلئےخوشخبری ، ایڈوانس تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

حکومت سندھ نے صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ سرکاری ملازمین کی سہولت کے لیے کیا گیا تاکہ وہ عید کی تیاری کرسکیں۔اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں21 مارچ کو ادا کی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • عید سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
  • وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین کے لیے بڑی خبر
  • وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کیلئے کمیٹی تشکیل
  • وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کیلیے کمیٹی تشکیل
  • سندھ حکومت کا سرکاری ملازمین کو عید سے قبل رواں ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان
  • عید سے پہلے تنخواہیں دینے کا حکمنامہ آ گیا
  • سرکاری ملازمین کی موجیں ختم،ہفتے کی چھٹی ختم،نوٹیفکیشن جاری
  • عید سے قبل سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی
  • ملازمین کیلئےخوشخبری ، ایڈوانس تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا