حضرت خدیجہؓ اور حضرت عائشہؓ دنیا بھر کی خواتین کیلیے مشعلِ راہ ہیں، نادیہ جمیل
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا کہ تمام خواتین اور بالخصوص آج کل کی لڑکیوں کو حضرت خدیجہؓ اور حضرت عائشہؓ کی زندگی سے سیکھنا چاہیے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار نادیہ جمیل نے آغا خان کلچرل سروس پاکستان کے تحت منائے گئے یوم خواتین کے موقع پر کیا تھا۔
نادیہ جمیل نے اپنے خطاب میں خواتین کو خود سے محبت اور اپنی کامیابیوں کا جشن منانے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خواتین نے نمایاں ترقی کی ہے لیکن یہ کافی نہیں۔ ابھی ہمیں مزید آگے بڑھنا ہوگا۔
اداکارہ نادیہ جمیل نے امہات المومنین حضرت خدیجہؓ اور حضرت عائشہؓ کی تاریخ ساز جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بالخصوص نوجوان لڑکیوں کو امہات المومنین کی زندگیوں سے سیکھنا چاہیے۔
پاکستانی ڈراموں میں خواتین کی یک رُخی نمائندگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اکثر ہمارے یہاں خواتین کردار کو صرف رومانوی کہانیوں تک محدود رکھا جاتا ہے۔
نادیہ جمیل نے کہا کہ حالانکہ ہماری خواتین معیشت اور معاشرے کا فعال حصہ ہیں مگر ڈراموں میں انہیں محض کسی مرد کا دل جیتنے میں مصروف دکھایا جاتا ہے۔
اپنی فنی زندگی کے آغاز کو یاد کرتے ہوئے بادیہ جمیل نے بتایا کہ وہ ہمیشہ مسابقت سے زیادہ سیکھنے پر یقین رکھتی تھیں۔ میرا واحد مقابلہ خود سے تھا۔
اداکارہ نادیہ جمیل نے اپنے والد کے الفاظ دہرائے کہ تمہاری آزادی اللہ کی عطا کردہ نعمت ہے، اسے کسی کو چھیننے نہ دینا۔
نادیہ جمیل اپنے خطاب میں مردوں کو مشورہ دیا کہ وہ خواتین کے جذبات اور فیصلوں کا احترام کریں۔
اداکارہ نادیہ جمیل نے خواتین کو ایک نازک مگر مضبوط پھول سے تشبیہ دی۔ انہوں نے کہا عورت کی حساسیت اور آنسو اس کی کمزوری نہیں، بلکہ بے پناہ ثابت قدمی کی دلیل ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا کہ
پڑھیں:
نو مئی واقعات؛ ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس، وکیل درخواستگزار کو تیاری کیلیے مہلت مل گئی
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے نو مئی واقعات میں ملوث ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس میں درخواست گزار کے وکیل کو تیاری کے لیے وقت دے دیا۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نو مئی واقعات میں ملوث ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے اپیلوں پر مختصر سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب بھی شامل ہیں۔
پنجاب پراسیکیوشن کی طرف سے ایڈووکیٹ ذوالفقار نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت عظمیٰ نے تیاری کے لیے وکیل درخواست گزار کو وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی۔
گزشتہ روز بھی عدالت نے نو مئی کے تمام کیسز یکجا کرکے عید کے بعد تک ملتوی کی تھی۔