معروف پاکستانی ماہر تعمیرات یاسمین لاری نے اسرائیلی ایوارڈ و 1 لاکھ ڈالر انعامی رقم ٹھکرا دی
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
یاسمین لاری نے بتایا کہ ہم اسرائیلی ظلم پر خاموش ہیں، لیکن جو بس میں ہوگا، وہ ضرور کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ معروف پاکستانی آرکیٹیکٹ یاسمین لاری نے اسرائیلی ادارے کی جانب سے سائنسی و سول خدمات کے اعتراف میں دیئے جانے والا ایوارڈ اور 1 لاکھ ڈالر انعامی رقم لینے سے انکار کر دیا، انہوں نے ایک خط کے ذریعے اسرائیلی این جی او وولف فاؤنڈیشن کو آگاہ بھی کر دیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں جاری نسل کشی کے سبب وہ یہ ایوارڈ وصول نہیں کر سکتی۔ یاسمین لاری کا کہنا تھا کہ وولف فاؤنڈیشن کا ایوارڈ غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے باعث لینے سے انکار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مجھ سے مذکورہ ادارے نے پہلے ای میل پھر فون کے ذریعے رابطہ کیا، جس پر میں نے ان سے مذکورہ وجہ بتاتے ہوئے معذرت کی، تاہم ادارے کا کہنا تھا کہ ہمارا اسرائیلی حکومت سے براہ راست تعلق نہیں، ہم تو این جی او ہیں، یہ ادارہ مجھے اسرائیل کے علاوہ یورپ یا امریکا میں بھی ایوارڈ دینے کو تیار تھا، لیکن میں نے انکار کر دیا۔
یاسمین لاری نے بتایا کہ یہ ادارہ مجھے ہیومینٹیرین فیلڈ میں ایوارڈ دینا چاہتا تھا، لیکن ہم اسرائیلی ظلم پر خاموش ہیں، لیکن جو بس میں ہوگا، وہ ضرور کریں گے۔ یاسمین لاری نے خط کا متن بھی شیئر کیا، جس میں وولف فائونڈیشن کا ایوارڈ کے سلسلے میں نامزدگی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ باوجود اس کے کہ یہ ادارہ حکومت سے علیحدہ ہے، تاہم غزہ میں جاری نسل کشی کے سبب وہ یہ ایوارڈ اور انعامی قبول نہیں کریں گی، میری لیے ہر طرح کا تشدد ناقابل قبول ہے، جبکہ اس وقت بے گھر افراد کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے۔ واضح رہے کہ یاسمین لاری اس وقت تدریس کیلئے کیلیفورنیا میں موجود ہیں اور مئی میں پاکستان واپس آئیں گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یاسمین لاری نے
پڑھیں:
کراچی: کورولا کار گینگ سرگرم، پیپلزبس کو یرغمال بنا کر 11 لاکھ روپے لوٹ لیا
کراچی:شہر میں کورولا گینگ سرگرم ہوگیا ہے اور گلشن حدید میں پیپلز بس کو یرغمال بنا کر 11 لاکھ روپے لوٹ لیا۔
ایکسپریس نیوز کو پیپلز بس کے ڈرائیور شیر جان نے بتایا کہ اسٹیل ٹاؤن الخدمت اسپتال کے قریب کھڑے تھے، اسٹاپ پر کیشئیر کی گاڑی کے ساتھ آ کر ایک کار رکی اور چار ڈاکو آئے اور ہمیں یرغمال بنایا۔
ڈرائیور نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے مجھے، کنڈیکٹر، منشی اور کیشئیر کو یرغمال بنایا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور ساتھ ہی ہماری تلاشی لی۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے اسلحے کے زور پر تقریباً 11 لاکھ روپے، سیکورٹی گارڈ سے اسلحہ اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، تاہم ملزمان نے مسافروں سے بھی پیسے اور اشیا چھینیں۔
ڈرائیور شیر جان نے بتایا کہ یہ واردارت افطاری کے فوری بعد ہوئی۔
کراچی پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی تعداد 4 سے زائد تھی، جائے وقوع سے شواہد جمع کرلیے گئے ہیں۔
ایس ایس پی ملیرکاشف عباسی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزبس سے ہونے والی ڈکیتی کے واقعے کی رپورٹ درج کر کے ملزمان کو تلاش کیا جائے گا۔