سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے ملک میں دہشتگردی کے حوالے سے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب دہشتگردوں نے کابل پر قبضہ کیا تو آپ نے کہا تھا کہ غلامی کی زنجیریں ٹوٹ گئی ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر عمران خان کا بیان شیئر کرتے ہوئے انہوں نے جواب میں لکھا کہ ہم نے اسی وقت کہہ دیا تھا کہ یہ تباہی ہے اور پھر وہی ہوا۔

گلوبل ٹیررازم انڈیکس میں تنزلی۔ جب دہشتگردوں نے کابل پر قبضہ کیا تو آپ نے فرمایا کہ افغانستان میں عوام نے غلامی کی زنجیریں توڑ دی ہیں، ہم نے اس وقت کہہ دیا تھا کہ یہ تباہی ہےاور پھر وہی ہوا۔
آپ کے دور میں جب ہم جیل میں تھے تو جیل مینول کی اس سے کئ گنا زیادہ خلاف ورزی ہو رہی تھی۔ https://t.

co/aydm8WRWM6

— Mohsin Dawar (@mjdawar) March 12, 2025

یہ بھی پڑھیں جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن آخری مراحل میں داخل، یرغمالیوں کی بڑی تعداد بازیاب، تمام دہشتگرد ہلاک

محسن داوڑ نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہاکہ آپ کے دور میں جب ہم جیل میں تھے تو جیل مینول کی اس سے کئی گنا زیادہ خلاف ورزی ہورہی تھی۔

گزشتہ روز دہشتگردوں کی جانب سے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنانے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ ملک میں اس وقت دہشتگردی اپنے قدم دوبارہ جما چکی ہے، ہمارے دور میں ملک دہشتگردی پر قابو پا کر سیاحت کے فروغ کی جانب گامزن ہو چکا تھا اور گلوبل ٹیررازم انڈکس میں پاکستان کی رینکنگ 4 درجے بہتر ہوئی تھی، لیکن رجیم چینج نے اس سارے عمل کو بھی ریورس گیئر لگا دیا اور اب بدقسمتی سے ہم گلوبل ٹیررازم انڈیکس میں دوبارہ دنیا کا دوسرا بدترین ملک بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کوئٹہ میں دہشتگردی کے 2 واقعات، ماں بیٹا جاں بحق، پولیس اہلکار سمیت 12 افراد زخمی

واضح رہے کہ دہشتگردوں کے ٹرین پر حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کا آپریشن اب آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے، فورسز نے اب متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے تاہم اس دوران معصوم شہریوں کی شہادتیں بھی ہوئی ہیں، جن کی درست تعداد کا ابھی تک تعین نہیں ہوسکا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بانی پی ٹی آئی پاکستان پاکستان تحریک انصاف جعفر ایکسپریس دہشتگرد حملہ دہشتگردی عمران خان محسن داوڑ وی نیوز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی پاکستان پاکستان تحریک انصاف جعفر ایکسپریس دہشتگرد حملہ دہشتگردی وی نیوز تھا کہ

پڑھیں:

کینیڈا کا جوابی وار،امریکا پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

کینیڈا نے امریکا پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی مصنوعات پر 29 ارب کینیڈین ڈالر سے زائد ٹیکس عائد کیا جائےگا۔رپورٹ کے مطابق ٹیرف امریکا کی جانب سے عائد کیے گئے ٹیرف کے بدلے عائد کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چند ہفتے قبل امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا پر 25 فیصد ٹیرف نافذ کیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کی مصنوعات پراضافی 10 فیصد ڈیوٹی بھی عائد کی جائے گیا، نئے ٹیرف 10 فیصد ڈیوٹی کے علاوہ ہوں گے جو 4 فروری کولگائی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے ان ممالک سے مہلک منشیات فینٹنل کی آمدکے باعث ٹیرف عائد کیا، چین کی مصنوعات پرامریکا کا مجموعی ٹیرف 20فیصد ہوجائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی کا کامیاب کلیئرنس آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • کینیڈا کا جوابی وار،امریکا پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • ایران کی جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت، دہشتگردی کے خاتمے میں پاکستان کو تعاون کی پیشکش
  • ’کیا یہ واقعی رمضان ٹرانسمیشن ہے؟‘، جاوید شیخ کی عمران ہاشمی سے متعلق گفتگو پر شدید تنقید
  • روس کا یوکرین پر جوابی فضائی حملہ، کیف میں شدید دھماکے
  • صدر ٹرمپ کی کینیڈا کی لکڑی اور ڈیری مصنوعات پر جوابی ٹیرف کی دھمکی
  • جعفرا ایکسپریس حملہ، وفاقی وزیر داخلہ کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے رابطہ
  • پاکستان کو عمران خان کی اشد ضرورت، دہشتگردی سے ملک کے حالات بُرے ہیں، علیمہ خان
  • عمران خان کے 3 سال بعد بھی حکومت کہہ رہی دہشتگردی کے ذمہ دار وہی ہیں، محمد زبیر