دھونی، رائنا اور پنت کا ’دما دم مست قلندر‘ پر دھمال، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
بھارت کے سابق اور موجودہ کرکٹرز نے شادی کی ایک تقریب میں اپنی پرفارمنس سے ایونٹ کو چار چاند لگا دیے۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کی بہن کی شادی کے موقع پر سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی، سابق مڈل آرڈر بیٹر سریش رائنا اور خود رشبھ پنت شادی کے موقع پر ’دما دم مست قلندر‘ پر ناچ رہے ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by ETimes (@etimes)
رشبھ پنت کی بہن ساکشی پنت کی سنگیت کے موقع پر گلوکار کی لائیو پرفارمنس پر تینوں کرکٹرز کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ٹیم ہڈل میں تاخیر سے شامل ہونے پر روہت، شبمن پر غصہ، ویڈیو وائرل
کراچی:نیوزی لینڈ سے فائنل میں مشروبات کے وقفے میں تاخیر سے ٹیم ہڈل (دائرہ بناکر مشاورت کرنے کا عمل) میں شامل ہونے پر شبمن گل سے کپتان روہت شرما وقتی طور پر ناراض ہوگئے۔
روہت شرما کے ردعمل کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی اوپنر شبمن گل سردست ون ڈے میں نائب کپتان کی ذمہ داری بھی رکھتے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Thala???? (@ictempire_)
کیوی بیٹنگ کے دوران بھارتی حریف غالب تھے اور وقفے کے بعد ٹیم ہڈل میں شبمن نے آنے میں تاخیر کر دی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔