وفاقی حکومت کی 15 مارچ کو یوم تحفظ ناموسِ رسالت(ص) منانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا ہے کہ علماء و خطباء سے اپیل کی گئی ہے کہ جمعہ کے خطبات میں ناموسِ رسالت (ص) کی اہمیت اجاگر کریں، عوام اور نوجوانوں سے گزارش ہے کہ گستاخانہ مواد پوسٹ یا شیئر کرنے سے گریز کریں، توہین آمیز مواد کی شکایت وزارتِ مذہبی امور کے آن لائن پورٹل پر درج کرائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے 15مارچ کو یوم تحفظ ناموسِ رسالت(ص) منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اس حوالے سے پیغام جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ناموسِ رسالت(ص) کا تحفظ ہر مسلمان کا ایمان ہے، توہینِ رسالت(ص) سنگین جرم، تعزیراتِ پاکستان کے تحت صرف سزائے موت ہے۔ وزارت مذہبی امور نے عوامی آگاہی مہم کا اعلان کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی روک تھام پر زور دیا ہے، تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو یومِ تحفظ ناموسِ رسالت(ص) منانے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔ علماء و خطباء سے اپیل کی گئی ہے کہ جمعہ کے خطبات میں ناموسِ رسالت (ص) کی اہمیت اجاگر کریں، عوام اور نوجوانوں سے گزارش ہے کہ گستاخانہ مواد پوسٹ یا شیئر کرنے سے گریز کریں، توہین آمیز مواد کی شکایت وزارتِ مذہبی امور کے آن لائن پورٹل پر درج کرائیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رسالت ص
پڑھیں:
رمضان کے بعد کراچی میں ملین مارچ کریں گے: منعم ظفر
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان—فائل فوٹوامیر جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بعد کراچی میں ملین مارچ کریں گے۔
انہوں نے جاری کیے گئے بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت پچھلے 4 سال کی کم ترین سطح پر ہے، انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 82 سےکم ہو کر 69.3 ڈالرز پر آ گئی ہے۔
کراچیامیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے...
انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ پیٹرول کی قیمت 50 روپے فوری کم کی جائے۔
منعم ظفر خان نے یاد دلاتے ہوئے کہا ہے کہ جن سڑکوں کو بنانے کا وعدہ 6 ماہ پہلے کیا گیا ان کو اب تک نہیں بنایا گیا ہے۔