عامر خان کی سالگرہ سے قبل سلمان خان ملنے کیلیے ان کے گھر پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان 14 مارچ کو مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی 60ویں سالگرہ سے قبل ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے۔ اس موقع پر سخت سیکیورٹی میں سلمان خان کی آمد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان 'وائے پلس سیکیورٹی' کے ساتھ اپنی گاڑی میں عامر خان کی رہائش گاہ کے احاطے میں داخل ہو رہے ہیں، اس موقع پر ان کے ساتھ ایک پولیس وین اور دو کاریں بھی دکھائی دے رہی ہیں۔ مداحوں نے بالی ووڈ کے دونوں خانز کی ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)
اس سے قبل سلمان خان نے عامر خان سے ان کے بیٹے جنید خان کی فلم 'لوویاپا' کے پریمیئر کے موقع پر ملاقات کی تھی، جہاں شاہ رخ خان بھی موجود تھے اور تینوں خانز کو ایک ساتھ فوٹوگرافرز کے سامنے پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
واضح رہے کہ عامر خان 14 مارچ کو اپنی 60ویں سالگرہ منائیں گے اور اس موقع پر پی وی آر سنیماز نے ان کی شاندار خدمات کو سراہتے ہوئے 'عامر خان فلم فیسٹیول' کا اعلان کیا ہے جس میں ان کی کامیاب ترین فلمیں دوبارہ پیش کی جائیں گی۔
دوسری جانب سلمان خان اپنی آنے والی فلم 'سکندر' کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو عید کے موقع پر سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خان کی
پڑھیں:
مہینے میں 2 بار بیٹے سے ملنے دبئی ضرور جاتا ہوں، شعیب ملک
کرکٹ اسٹار سابق قومی کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ وہ مہینے میں دو مرتبہ اپنے بیٹے اذہان سے ملنے دبئی ضرور جائیں۔
حال ہی میں شعیب ملک ایک رمضان ٹرانسمیشن میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور بیٹے سے اپنے رشتے سے متعلق گفتگو کی۔
شعیب ملک نے بتایا کہ ان کا بیٹے کے ساتھ باپ بیٹے سے زیادہ دوستی کا رشتہ ہے اور ایک مضبوط بونڈ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بیٹے سے ملنے مہینے میں 2 مرتبہ دبئی ضرور جاتے ہیں اور اس کے ساتھ بھرپور وقت گزارتے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
سابق کپتان کے مطابق وہ جتنے دن دبئی میں رہتے ہیں ان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ وہی اپنے بیٹے کو اسکول ڈراپ کریں اور واپسی پر اسے پِک کریں جبکہ وہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی اس کے ساتھ حصہ لیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ والدین کا بچوں کے ساتھ دوستی کا رشتہ ہونا بہت ضروری ہے جیسے کہ میں اپنی والدہ کے بہت قریب ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کو پارک لے کر جاتے ہیں اور دونوں میں وہاں فٹبال کا مقابلہ ہوتا ہے جو اذہان کو بہت پسند ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے بعد شعیب ملک نے اداکارہ ثنا خان نے شادی کرلی تھی جس کے بعد سے ثانیہ اور شعیب ملک کا اکلوتا بیٹا دبئی میں اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہے۔