غزہ میں نسل کشی پر معروف آرکیٹیکٹ یاسمین لاری کا اسرائیلی ادارے سے ایوارڈ،انعامی رقم لینے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
کراچی:
معروف پاکستانی آرکیٹیکٹ یاسمین لاری نے اسرائیلی ادارے کی جانب سے سائنسی و سول خدمات کے اعتراف میں دیے جانے والا ایوارڈ اور 1 لاکھ ڈالر انعامی رقم لینے سے انکارکردیا، انہوں نے ایک خط کے ذریعے اسرائیلی این جی او وولف فاؤنڈیشن کو آگاہ بھی کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں جاری نسل کشی کے سبب وہ یہ ایوارڈ وصول نہیں کرسکتی۔
"ایکسپریس " کے رابطہ کرنے پر کیلی فورنیا سے بذریعہ فون بات کرتے ہوئے یاسمین لاری کا کہنا تھا کہ وولف فاؤنڈیشن کا ایوارڈ غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے باعث لینے سے انکار کیا۔
انھوں نے بتایا کہ مجھ سے مذکورہ ادارے نے پہلے ای میل پھر فون کے ذریعے رابطہ کیا جس پر میں نے ان سے مذکورہ وجہ بتاتے ہوئے معذرت کی تاہم ادارے کا کہنا تھا کہ ہمارا اسرائیلی حکومت سے براہ راست تعلق نہیں ہم تو این جی او ہیں یہ ادارہ مجھے اسرائیل کے علاوہ یورپ یا امریکا میں بھی ایوارڈ دینے کو تیار تھا لیکن میں نے انکار کردیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ادارہ مجھے ہیومینٹیرین فیلڈ میں ایوارڈ دینا چاہتا تھا لیکن ہم اسرائیلی ظلم پر خاموش ہیں لیکن جوبس میں ہوگا وہ ضرور کریں گے۔
یاسمین لاری نے "ایکسپریس " سے خط کا متن بھی شیئر کیا جس میں وولف فائونڈیشن کا ایوارڈ کے سلسلے میں نامزدگی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ باوجود اس کے کہ یہ ادارہ حکومت سے علیحدہ ہے تاہم غزہ میں جاری نسل کشی کے سبب وہ یہ ایوارڈ اور انعامی قبول نہیں کریں گی میری لیے ہر طرح کا تشدد ناقابل قبول ہے جبکہ اس وقت بے گھر افراد کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے۔
واضح رہے کہ یاسمین لاری اس وقت تدریس کے لیے کیلی فورنیا میں موجود ہوں اور مئی میں پاکستان واپس آئیں گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: یاسمین لاری
پڑھیں:
مٹن کری نہ بنانے پر شوہر نے بیوی کی جان لے لی
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت میں جنونی شخص نے مٹن کری بنانے سے انکار پر بیوی کو قتل کر دیا۔
انڈین میڈیا کے مطابق بدھ کے روز تلنگانہ کے محبوب آباد میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو اس وقت وحشیانہ حملہ کر کے ہلاک کر دیا جب اس نے مبینہ طور پر مٹن کا سالن پکانے سے انکار کر دیا۔
اس خاتون کی شناخت 35 سالہ ملوت کلاوتی کے طور پر کی گئی ہے۔
اس کی ماں نے دعویٰ کیا کہ کلاوتی کو رات گئے لڑائی کے دوران اس کے شوہر نے پیٹا اور مار ڈالا۔ اس نے کہا کہ جھگڑا تشدد میں بدل گیا جس کے نتیجے میں کلاوتی کی المناک موت ہو گئی۔
پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے اور جرم کی تفصیلات کی تصدیق کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔
اس واقعے نے مقامی لوگوں کو ایک معمولی گھریلو معاملے پر اتنے شدید تشدد پر خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہے۔ یہ کیس گھریلو تشدد کی بڑھتی ہوئی تشویش کو اجاگر کرتا ہے جس کی روک تھام کے لیے بیداری و آگاہی اور سخت قانونی کارروائی کی ضرورت ہے۔
مزیدپڑھیں:باپ نے زہریلا دودھ پلا کر بچوں کو مار ڈالا