اٹلس ہونڈا نے پرائیڈر 2025ء متعارف کرادیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک )اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں اپنی موٹر سائیکل ہونڈا پرائیڈر 2025 متعارف کرادی ہے، نئے ماڈل میں مکینیکل اپ گریڈ کے بجائے معمولی جمالیاتی اپ ڈیٹس اپنی معمول کی حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق ہونڈا پرائیڈر 2025ء ماڈل 97.1 سی سی انجن، 4-سپیڈ ٹرانسمیشن اور ایندھن کی سابقہ کارکردگی رکھتی ہے، نئے ماڈل میں نئے گرافکس اور ایک تازہ رنگ سکیم متعارف کرائی گئی ہے۔پاکستان میں ہونڈا پرائیڈر 2025 کی قیمت دو لاکھ 8 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔
انجن اور کارکردگی
4-سٹروک او ایچ سی ایئر کولڈ
97.
4-سپیڈ کنسٹنٹ میش
انجن سٹارٹ : کِک سٹارٹر
طول و عرض اور صلاحیت
1986 x 718 x 1050 ملی میٹر
سیٹ کی اونچائی: 798 ملی میٹر
گراو¿نڈ کلیئرنس: 156 ملی میٹر
وہیل بیس: 1226 ملی میٹر
وزن: 96 کلو
سسپنشن اور ٹائر
فرنٹ سسپنشن: ٹیلیسکوپک فورک (94 ملی میٹر سفر)
پچھلے سسپنشن: سوئنگ آرم (84 ملی میٹر سفر)
اگلا ٹائر: 2.75 – 18 (4 پی آر)
پچھلا ٹائر: 2.75 – 18 (6 پی آر)
ایندھن کی کارکردگی اور صلاحیت
ایندھن کے ٹینک کی گنجائش: 9.7 لٹر (1.5 ایل ریزر)
پرائیڈر 2025ء ماڈل میں نیا کیا ہے؟
نیا گرافکس اور سٹیکر ڈیزائن
تازہ رنگ کے اختیارات
سٹائل میں اضافہ
کارکردگی میں بہتری کے فقدان کے باوجود، ہونڈا پرائیڈر 2025ء کو “مکمل آرام، زیادہ سے زیادہ کارکردگی” کے ساتھ مارکیٹ میں پیش کررہا ہے، جو اسے روزانہ کے مسافروں کیلئے ایک قابل اعتماد آپشن بناتا ہے۔
مزیدپڑھیں:ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ، اوگراکی جانب سے نوٹیفکیشن جاری
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پرائیڈر 2025ء ملی میٹر
پڑھیں:
قومی اسمبلی کے 13ویں اجلاس کا آغاز منگل کی صبح ساڑھے 11 بجے ہوگا
قومی اسمبلی کے اجلاس میں پرائیویٹ ممبرز ڈے، 46 نکاتی طویل ایجنڈا جاری کردیا گیا، اجلاس میں وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر نیپرا حکام کی تنخواہوں میں خودساختہ اضافے پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے 13ویں اجلاس کا آغاز منگل کی صبح 11:30 بجے ہو گا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پرائیویٹ ممبرز ڈے، 46 نکاتی طویل ایجنڈا جاری کردیا گیا، اجلاس میں وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر نیپرا حکام کی تنخواہوں میں خودساختہ اضافے پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں آغا رفیع اللہ پی ایس ڈی پی نگرانی بل، شرمیلا فاروقی فوجداری قوانین ترمیمی بل 2025ء، شاہدہ رحمانی صنعی تعلقات ترمیمی بل 2025ء، خواجہ اظہار الحسن فوجداری قانون ترمیمی بل 2025ء ایوان میں پیش کریں گے۔ علاوہ ازیں شرمیلا فاروقی مفت و لازمی تعلیم کا حق ترمیمی، ٹول پلازوں کے فاصلوں و فیسوں کو معقول اور مساوی بنانے کے بلز 2025ء بھی قومی اسمبلی میں زیربحث آئیں گے۔