حکومت سندھ کے بعد پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں نے بھی اپنے ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے عیدالفطر پر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں قبل از وقت جاری کرنے کا اعلان کیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمین کو 26 مارچ کو تنخواہیں دے دی جائیں۔

سیکریٹری خزانہ پنجاب نے سرکاری ملازمین کی جلد تنخواہوں کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن متعلقہ محکموں کو ارسال کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سندھ میں سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کا فیصلہ

دوسری جانب حکومت خیبرپختونخوا  نے عیدالفطر کے پیش نظر سرکاری ملازمین کو ماہ اپریل کی تنخواہیں قبل ازوقت ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام مسلمان سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی ماہ مارچ کی تنخواہیں یکم اپریل کی بجائے 20مارچ کو ادا کی جائیں گی۔

اس میں مزید کہا گیا کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو پینشن کی ادائیگی بھی 20مارچ کو کی جائے گی۔

یاد رہے اس سے قبل حکومت سندھ نے صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں جاری کرنے کا نوٹیفکیشن  جاری کیا تھا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں21 مارچ کو ادا کی جائیں گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سرکاری ملازمین کو

پڑھیں:

سندھ حکومت کا سزا یافتہ قیدیوں کے بچوں کو پرائمری تا یونیورسٹی مفت تعلیم دینے کا اعلان

پروگرام انچارج پروفیسر معراج کے مطابق سندھ حکومت پیغام پاکستان پروگرام کے تحت سزا یافتہ قیدیوں کے بچوں کو پرائمری سے یونیورسٹیوں تک مفت تعلیم دے گی، سندھ کی جیلوں میں موجود قیدیوں کے 3 ہزار سے زائد بچوں کے لیٹر کی تیاری کا عمل جاری ہے، جنہیں مفت تعلیم دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے سزا یافتہ قیدیوں کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے پرائمری سے یونیورسٹی تک مفت تعلیم دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں سینٹرل جیل کراچی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ اور وزیر جیل خانہ جات حسن علی زرداری نے بھی شرکت کی۔ پروگرام انچارج پروفیسر معراج کے مطابق سندھ حکومت پیغام پاکستان پروگرام کے تحت سزا یافتہ قیدیوں کے بچوں کو پرائمری سے یونیورسٹیوں تک مفت تعلیم دے گی۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ کی جیلوں میں موجود قیدیوں کے 3 ہزار سے زائد بچوں کے لیٹر کی تیاری کا عمل جاری ہے، جنہیں مفت تعلیم دی جائے گی۔ اس موقع پر وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے کہا کہ اونر شپ ریاست سے شروع ہوتی ہے، ریاست ماں کی طرح ہے، بچوں کی خدمت کرنا جس کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ درد انسان کو انسان بنانے میں مدد کرتا ہے، قیدیوں کے بچوں کو بچانا ہے انہیں معاشرے کا کار آمد شہری بنانا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کا سزا یافتہ قیدیوں کے بچوں کو پرائمری تا یونیورسٹی مفت تعلیم دینے کا اعلان
  • حکومت کا قیدیوں کے بچوں کو بہت بڑی سہولت دینے کا اعلان
  • عید سےپہلے عیدی،سرکاری ملازمین کی موجیں
  • سندھ حکومت کا سرکاری ملازمین کو عید سے قبل رواں ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان
  • عید سے پہلے تنخواہیں دینے کا حکمنامہ آ گیا
  • سرکاری ملازمین کی موجیں ختم،ہفتے کی چھٹی ختم،نوٹیفکیشن جاری
  • عید سے قبل سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی
  • ملازمین کیلئےخوشخبری ، ایڈوانس تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
  • سندھ کے سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری