لاہور:

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے بلوچستان میں ٹرین کو یرغمال بنانے کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 حافظ نعیم نے ایک بیان میں کہا کہ یرغمالیوں کی باحفاظت واپسی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بار بار حالات کی سنگینی کی نشاندہی کرتی رہی لیکن حکمران طبقہ سنجیدگی اختیار کرنے کے بجائے صرف بڑھکیں مارتا رہا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے حقیقی مسائل کو حل کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ بلوچ نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنا ہوگا تاکہ احساس محرومی کا خاتمہ کیا جا سکے۔

 انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے ایک مؤثر قومی لائحہ عمل تشکیل دینا ہوگا، کیونکہ اسی کے ذریعے دہشت گردی کے خاتمے کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حافظ نعیم

پڑھیں:

سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بھائی سپرد خاک، مجرم کو سخت سزا دی جائے گی: گنڈا پور

اسلام آباد+ پشاور (خصوصی نامہ نگار+خبر نگار+ آئی این پی) سینیٹر مشتاق احمد کے بھائی شکیل خان کو آبائی علاقے میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ مشتاق احمد خان کے بھائی شکیل احمد خان کی نماز جنازہ صوابی میں ادا کر دی گئی۔ اس موقع پر امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن، سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم، ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی آصف لقمان قاضی، سابق سینئر صوبائی وزیر اورامیر جماعت اسلامی خیبر پی کے شمالی عنایت اللہ خان، امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی عبدالواسع، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، نائب امرائے صوبہ کے پی سید صہیب الدین کاکاخیل، سید بختیار معانی، مولانا محمد اسماعیل، مولاناعبدالاکبرچترالی، میئر مردان حمایت اللہ مایار، سابق صوبائی وزراء حافظ حشمت خان، فضل ربانی ایڈوکیٹ، سماجی و سیاسی شخصیات سمیت ہزاروں نے شرکت کی۔ امیر جماعت کا سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کی نماز جنازہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شکیل احمد خان کی موت ایک بڑا سانحہ ہے اور ان کی اس طرح شہادت پورے نظام پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں شہادت کا درجہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر اور سکون عطا کرے۔ حافظ نعیم الرحمن نے اپنے خطاب میں نشے کی لعنت پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کئی ایسے واقعات ہو چکے ہیں۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ بے گناہ فرد کا اس طرح قتل بہت بڑا ظلم ہے، شکیل احمد خان کی المناک شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔ نماز جنازہ کے بعد شکیل احمد خان کو ان کے آبائی علاقے صوابی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ جنازے میں شریک ہزاروں افراد نے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔ وزیر اعلیٰ خیبرپی کے علی امین گنڈاپور نے بھی سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ان سے واقعے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشتاق احمد خان کے بھائی شکیل خان کا بہیمانہ قتل افسوسناک ہے، ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • جعفر ایکسپریس حملے کی ذمہ داری فارم 47 کی جعلی حکومت بنانیوالوں پر عائد ہوتی ہے، جماعت اسلامی
  • گلگت بلتستان حکومتی امور میں نااہلی کے بدترین دور سے گزر رہا ہے، حفیظ الرحمن
  • رمضان کے بعد کراچی میں ملین مارچ کریں گے: منعم ظفر
  • ملک میں امریکی خوشنودی حاصل کرنے کی دوڑ لگی ہوئی ہے، منعم ظفر خان
  • لاہور: بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کا کیس، صوبائی حکومت سے جواب طلب
  • لاہور ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات نہ کروانے پر رپورٹ طلب کرلی
  • سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بھائی سپرد خاک، مجرم کو سخت سزا دی جائے گی: گنڈا پور
  • صہیب عمار صدیقی جماعت اسلامی ملتان کے ضلعی امیر مقرر، حلف اُٹھا لیا