WE News:
2025-03-12@14:56:36 GMT

مفتی قوی راکھی ساونت سے شادی کے لیے کون سی دوا کھا رہے ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT

مفتی قوی راکھی ساونت سے شادی کے لیے کون سی دوا کھا رہے ہیں؟

پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کے لیے استعمال کی جانے والی غذاؤں کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

مفتی قوی کا کہنا ہے کہ ان کے چاہنے والوں نے راکھی ساونت سے شادی کے لیے خاص قسم کی سلاجیت تیار کی ہے، جس میں شہد، سلاجیت اور ڈرائی فروٹ شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی قوی نے راکھی ساونت کی تعریفوں کے پل باندھ دیے، پھر شادی کی پیشکش کردی

بنیادی طور پر مفتی عبدالقوی اپنی ویڈیو میں بتا رہے تھے کہ چیمپینئر ٹرافی ہارنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو کیا کرنا چاہیے؟ انہوں نے کہا کہ  قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو میچ سے قبل 3 کام کرنے چاہیئں جن سے وہ میچ جیت سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے کھلاڑیوں کے ہاتھوں پر وظیفہ دم کیا جائے، دوسرا کوئی بھی میچ شروع ہونے سے 1 ہفتہ قبل ان کی بیگمات کو ان سے علیحدہ کر دیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تیسرا کام یہ کیا جائے کہ ان(مفتی قوی) کے لیے تیار کی جانے والی سلاجیت جو وہ راکھی ساونت سے شادی کی تیاری کے سلسلے میں  کھا رہے ہیں وہ قومی ٹیم کو بھی کھلائی جائے تو انشاء اللہ قومی ٹیم کامیاب ہو گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)

یاد رہے کہ مفتی عبدالقوی نے بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کر رکھی ہے۔ انہوں نے راکھی ساونت  کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے لیےخوبصورت ایک چھوٹا سا لفظ ہے۔ وہ حسن والی، جمال والی، عزت والی، ایمان والی اور عبادت والی ہیں۔ بھلا ان کے اندر کون سی کمی ہے جس کی وجہ سے وہ راکھی سے شادی سے انکار کریں گے۔

مفتی قوی نے راکھی ساونت کو ایک بار پھر شادی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ میں آج بھی اپنی بات پر قائم  ہوں کہ(راکھی ساونت سے) ’نکاح کے لیے حاضر ہوں، حاضر ہوں، حاضر ہوں‘۔

واضح رہے کہ مفتی قوی نے جب بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کی، اس پر راکھی نے مفتی قوی کو پیغام بھیجا کہ انہیں جھیلنا اتنا آسان نہیں ہے، وہ مختلف ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان کرکٹ راکھی ساونت راکھی ساونت شادی قومی کرکٹ ٹیم مفتی قوی مفتی قوی شادی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ راکھی ساونت راکھی ساونت شادی قومی کرکٹ ٹیم مفتی قوی مفتی قوی شادی راکھی ساونت سے شادی نے راکھی ساونت شادی کی پیشکش مفتی قوی قوی نے کے لیے

پڑھیں:

ڈی آئی خان: باپ کی خودکشی کے بعد ونی ہونے والی بچی بازیاب، ملزمان گرفتار

خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ایک شخص نے اس وقت مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی جب مقامی سطح پر منعقد ایک جرگے نے زبردستی ان کی بیٹی کو ونی کرنے کا حکم دیا۔

واقعہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے آبائی ضلع ڈی آئی خان کے ایک دور افتادہ علاقے تھانہ پہاڑ پور کی حدود میں پیش آیا ہے۔ جس کے بعد ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ پولیس کے مطابق وائرل پیغام عادل نامی شخص ہی کا ہے جو مبینہ خودکشی سے پہلے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

معاملہ کیا ہے؟

ویڈیو میں عادل نامی شخص بتا رہا ہے کہ ان کا تعلق ڈی آئی خان سے ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے حجام ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کے علاقے میں ایک جرگے نے ان کی 13 سالہ کمسن بیٹی کو ونی کرنے کا حکم دیا جس کے سامنے وہ بے بس ہیں اور اپنی زندگی بیٹی کے لیے قربان کر رہے  ہیں۔

مقتول عادل اپنے آخری آڈیو پیغام میں ملزمان کا نام بھی لے رہے ہیں اور اپیل کر رہے ہیں کہ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے اور  انہیں بچنا نہیں چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے’ونی‘ عورت مخالف ایک ظالم رسم

ڈی آئی خان میں پہاڑ پور کے ایس پی گوہر خان نے عادل کی ویڈیو کی تصدیق کی اور بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر پولیس حرکت میں آئی۔

پولیس نے بتایا کہ چند دن پہلے شادی کی ایک تقریب کے دوران عادل کے بھانجے کو ایک لڑکی کے ساتھ کچھ نازیبا حرکات پر پکڑا  گیا تھا۔ پھر اس معاملے پر جرگہ بٹھایا گیا۔ جرگے نے عادل کے بھانجے کو 6 لاکھ روپے جرمانہ کیا تاہم لڑکی کے باپ نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرکے جرگے سے عادل کی 13 سالہ بیٹی کو ونی کرنے کا حکم دلوایا۔ اور عادل سے زبردستی طور پر تحریری اقرار نامہ بھی لے لیا۔

پولیس نے بتایا کہ عادل نے بے بسی کی حالت میں ایک وائس پیغام میں ملزمان کے خلاف کارروائی کی اپیل کرتے ہوئے زہریلی گولیاں کھائیں اور مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

باپ کی خودکشی کے بعد پولیس کی کارروائی

سوشل میڈیا پر خودکشی کرنے والے شخص کی آڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی خان پولیس بھی حرکت میں آئی اور ایف آئی آر درج کرکے کاروائی شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیےغگ، ایک عورت دشمن قبائلی رسم

پولیس نے بتایا کہ ایف آئی آر میں ملزمان کو نامزد کرکے مرکزی ملزم سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جن میں جرگے کے ذریعے ونی کرکے کمسن بچی کی شادی اپنے بیٹے کے ساتھ کرانے والے غلام فرید بھی شامل ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ونی ہونے والی کمسن بچی کو بھی بازیاب کرا لیا گیا ہے، اسے اہل خانہ کے حوالے کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کیس میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری بھی جلد ہو گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان ونی

متعلقہ مضامین

  • مفتی قوی نے راکھی ساونت کی تعریفوں کے پل باندھ دیے، پھر شادی کی پیشکش کردی
  • ’اسلام میں مرد کو 4 شادیوں کی اجازت دیتا ہے، حکم نہیں‘، فضا علی
  • میکسیکو میں 2 ٹریفک حادثات میں 32 افراد ہلاک
  • نمرہ خان کی دوسری شادی؛ دلہا کون ہے ؟
  • جے یو آئی کے مفتی شاہ میر نے کلبھوشن یادیو کی گرفتاری میں آئی ایس آئی کی مدد کی، ٹائمز آف انڈیا کا دعویٰ
  • شادیوں کی رسومات
  • ڈی آئی خان: باپ کی خودکشی کے بعد ونی ہونے والی بچی بازیاب، ملزمان گرفتار
  • بلوچستان میں شہید عالم دین نے کلبھوشن کو گرفتار کرایا تھا، بھارتی اخبار
  • شہید عالم مفتی شاہ میر بزنجو نے کلبھوشن یادیو کو گرفتار کرایا تھا، بھارتی اخبار