چین کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کا ترقیاتی رجحان برقرار WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چائنا ایسوسی ایشن آف سمال اینڈ میڈیم سائز انٹرپرائزز کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فروری میں ایس ایم ای ڈیولپمنٹ انڈیکس 89.8 رہا جو جنوری کے مقابلے میں 0.8 پوائنٹس زیادہ ہے۔

بدھ کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ فروری میں میکرو اکنامک پرسیپشن انڈیکس، جامع بزنس انڈیکس، مارکیٹ انڈیکس، کاسٹ انڈیکس، لیبر انڈیکس اور ان پٹ انڈیکس میں اضافہ جاری رہا۔ کیپٹل انڈیکس اور کارکردگی انڈیکس گراوٹ سے بڑھوتری کی حد میں آ چکا ہے۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی خوشحالی کی سطح میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔

فروری میں ، صنعت ، نقل و حمل ، رئیل اسٹیٹ ، تھوک اور خوردہ ، سماجی خدمات ، اور انفارمیشن ٹرانسمیشن سافٹ ویئر کے انڈیکس میں اضافہ جاری رہا۔جبکہ تعمیراتی صنعت ، رہائش اور کیٹرنگ کی صنعت کے اشاریے گراوٹ سے بڑھوتری میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صنعت کا آپریشن مسلسل بہتر ہو رہا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

سٹیٹ بینک کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی جاری

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھتے ہوئے نئی مانیٹری پالیسی جاری کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک میں آج مانیٹری پالیسی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس دوران شرح سود کو 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔واضح رہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی 6 اجلاسوں میں شرح سود 10 فیصد کم کر چکی ہے.

یاد رہے کہ جنوری 2025 کے آخری پیر کے روز سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں پالیسی ریٹ، بینک ریٹ 13 فیصد سے صرف ایک فیصد کم کر کے 12 فیصد کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی کا رجحان برقرار
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان،100 انڈیکس میں 439 پوائنٹس کی کمی
  • صوبائی حکومت نے پشاور میں ہونیوالے ترقیاتی کاموں کی فہرست جاری کردی
  • تنقید کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں ہونیوالے ترقیاتی کاموں کی فہرست جاری کردی
  • اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود برقرار رکھنے پر صنعت کار مایوس
  • سٹیٹ بینک کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی جاری
  • انٹر بینک میں امریکی ڈالر 8 پیسے مہنگا
  • کراچی؛ فروری میں ہونے والی ڈکیتیوں اور بھتہ خوری کی وارداتوں کی تفصیلات جاری
  • خیبرپختونخواحکومت کی کارکردگی پر مقامی رہنما اور کارکنان ناخوش، اعلامیہ جاری کردیا