قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ رینجرز، پولیس اور مسلح افواج ریاست نہیں ہے 
صدر پاکستان کے اتحاد کی علامت ہے، صدر کی تقریر کے دوران مسلح افواج کے سربراہان کہاں تھے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بی ایل اے نے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو یرغمال بنایا، ہم بی ایل اے کے اس حملے کی مذمت کرتے ہیں، آج وقفہ سوالات موخر کرتے اور اس واقعے پر بات کرتے، بلوچستان واقعہ انٹیلیجنس کی ناکامی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان ہر بات ہورہی ہے اور حکومتی اراکین گپ شپ کررہے ہیں، پچاس سو دہشت گرد اکٹھے کیسے ہوتے ہیں، دہشتگردوں کو کس نے اکٹھا ہونے دیا ، تحریک انصاف کے پانچ لوگ اکٹھے ہوں تو پولیس مارتی ہے، کیا ان کو دہشت گرد نظر نہیں آتے۔

عمر ایوب نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے سامنے ہمیں پانچ بندوں کو گرفتار کیا گیا ہے، انٹیلیجنس ایجنسیز کہاں ہیں، انٹیلیجنس ایجنسیز کی لاپرواہی کا خمیازہ مسلح افواج کے جوان بگھت رہے ہیں، انٹیلیجنس ایجنسیز کی لاپرواہی کی مذمت کرتے ہیں، اس حکومت نے پاکستان کی علاقائی سالمیت کو ہلا کر دیکھ دیا ہے، آج تک مخصوص نشستوں کو فیصلہ نہیں ہوا، پارلیمنٹ کے دونوں ایوان نامکمل ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ  بلوچستان میں جو آگ لگی ہے اس سے نظریں چرائی جارہی ہیں، آج ایوان کی کارروائی معطل کرکے بلوچستان پر بات کرنے دینا چاہیے تھی، بلوچستان ٹرین حملے میں بی ایل اے دہشتگردوں نے سیکیورٹی اداروں کے جوانوں اور اہل خانہ کو یرغمال بنایا، یہ سیکیورٹی کی ناکامی ہے 

انہوں نے سوال اٹھایا کہ ٹرین پر حملہ کرنے میں 80دہشتگرد اکٹھے ہوتے ہیں حکومت کو کیوں علم نہیں تھا ؟

ٹرین پر حملے کے لئے 80سے زائد دہشتگرد حملے کے لیے اکٹھے ہوئے مگر حکومت بلوچستان کو پتہ نہیں چلا، ہماری خفیہ ایجنسیاں کہاں تھیں انہیں کیوں پتہ نہیں چلا ؟ ہم دہشتگردوں کو ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے پر قابل مذمت سمجھتے ہیں، ہم خفیہ ایجنسیوں سے پوچھتے ہیں انہیں کیوں معلومات نہیں ملیں، ہم سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیوں کی سلام پیش کرتے ہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ موجودہ فارم 47رجیم نے پاکستان کی سلامتی کو ہلاکر رکھا دیا ہے، ہم نے کئی بار نشاندہی کی کہ پارلیمان نامکمل ہے، سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا فیصلہ دیا، الیکشن کمیشن نے آج تک مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل نہیں کیا
 
ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں ایک صوبے کی نمائندگی تک نہیں ہے، جب ایوان ہی نامکمل ہے تو صدر سے لیکر نیچے تک منتخب ہونے والے غیر آئینی ہیں، رینجرز سندھ پولیس پنجاب پولیس اور مسلح افواج ریاست نہیں ہے 
صدر پاکستان کے اتحاد کی علامت ہے، صدر کی تقریر کے دوران مسلح افواج کے سربراہان کہاں تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مسلح افواج کے نے کہا کہ عمر ایوب

پڑھیں:

صدر زرداری وفاق کی علامت نظر نہیں آئے، خطاب میں کوئی نئی بات نہیں تھی، پی ٹی آئی

صدر مملکت آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ سے خطاب پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خطاب میں کوئی نئی بات نہیں تھی، صدر وفاق کی علامت نظر نہیں آئے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہاکہ صدر مملکت نے آج پارلیمنٹ سے جو خطاب کیا اس میں کوئی نئی بات نہیں تھی، شہباز شریف کی رجیم میں کیا خاص بات ہے جو یہ شہنائیاں بجائی جارہی ہیں۔

عمر ایوب نے کہاکہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے، ملک پر 4 ہزار ارب سے زیادہ قرض چڑھا دیا گیا، اب کراچی کا پانی بھی بیچا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ فوج بھی میری ہے اور یہ ملک بھی میرا ہے، بلوچستان میں پیٹرولیم کی اسمگلنگ عروج پر ہے، اس وقت 3 روز سے صوبے کے دارالحکومت کوئٹہ میں لاک ڈاؤن ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ ملک میں رول آف لا نہ ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاری نہیں آرہی، اور مزید 2 کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہاکہ آج کے خطاب میں صدر آصف زرداری وفاق کی علامت نظر نہیں آئے، اسی وجہ سے ہم نے احتجاج کیا۔

صدر کے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران پی ٹی آئی کا احتجاج

اس سے قبل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت آصف زرداری کے خطاب کے دوران اپوزیشن اراکین نے شدید نعرے بازی کی۔ صدر نے کانوں پر ہیڈ فون لگا کر اپنا خطاب مکمل کیا۔

اپوزیشن کے شور شرابے کے باعث وزیراعظم شہباز شریف کو بھی کانوں پر ہیڈ فون لگانے پڑے، صدر مملکت تقریر کے دوران اپوزیشن کی طرف دیکھ کر مسکراتے رہے۔

ایوان میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قیدی نمبر 804 کے نعرے لگائے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آصف زرداری خطاب آصف زرداری بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی ردعمل صدر مملکت عمر ایوب وفاق کی علامت وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • دوران امتحان مسلح افراد کی فائرنگ،بھگڈر مچ گئی
  • بلاول بھٹو نے وفاق سے 9 ارب روپے لیکر سندھ کے لوگوں کے حقوق کا سودا کر دیا: عمر ایوب
  • جعفر ایکسپریس یرغمالیوں سے چھڑوانے کے لیے آپریشن جاری، 54 مسافروں کو کوئٹہ پہنچا دیا گیا
  • صدر زرداری کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی نے عجیب مطالبہ کیا، احسن اقبال
  • صدر زرداری وفاق کی علامت نظر نہیں آئے، خطاب میں کوئی نئی بات نہیں تھی، پی ٹی آئی
  • بلوچستان میں سندھ سے آنے والے تین حجاموں کو گولی مار دی گئی
  • ہاردک پانڈیا نے پاکستان نہ جانے کی کیا وجہ بتائی؟
  • عمر ایوب نے حکومت کیخلاف تحریک تیز کرنے کا اعلان کردیا