ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ او جی ڈی سی ایل کی ضلع چکوال میں راجیان آئل فیلڈ سے تیل کی پیداوار بحال ہوگئی۔

تر جمان او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے تیل کے کنویں کی بحالی ممکن ہوئی، را جیان 11 کنویں سے یومیہ 1000 بیرل خام تیل حاصل کیا جا رہا ہے۔

تر جمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق    راجیان آئل فیلڈ 100 فیصد او جی ڈی سی ایل کی ملکیت ہے۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: او جی ڈی سی ایل کی

پڑھیں:

پلاسٹک ذرات گندم، چاول، مکئی کے پودے پھلنے پھولنے نہیں دیتے

لاہور:

چین کی نانجنگ یونیورسٹی کے پروفیسر ہوان زونگ کی رہنمائی میں انجام پائی دو سالہ تحقیق کا دل شکن نتیجہ سامنے آیا ہے جس کے مطابق پلاسٹک ذرات گندم ، چاول ، مکئی وغیرہ کے پودوں میں ضیائی تالیف (photosynthesis) کا عمل روکتے اور ان تک مٹی سے غذائی عناصر نہیں پہنچنے دیتے جس سے پودا مر جاتا ہے۔

اس خرابی سے ان فصلوں کی پیداوار میں عالمی سطح پر 4 تا 14 فیصد کمی آ چکی ہے اور ابھی  مزید کمی آئے گی کیونکہ چین، بھارت اور پاکستان کے کھیتوں میں انسانی سرگرمیوں سے پلاسٹک ذرات کی مقدار میں اضافہ جاری ہے۔

تینوں ملکوں کے لیے بْری خبر  ہے کہ ان کی آبادی بڑھ رہی جبکہ زرعی پیداوار مختلف وجوہ کی بنا پر گھٹ رہی ہے، لہذا پلاسٹک کا خاتمہ ضروری ہو چکا ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو بھوک کے خوفناک عفریت سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • تیل و گیس کے شعبے سے پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر
  • پلاسٹک ذرات گندم، چاول، مکئی کے پودے پھلنے پھولنے نہیں دیتے
  • ڈاکٹر فریحہ طلحہ گلگت بلتستان کی پہلی ویٹرنری خاتون
  • حکومت نے چینی برآمد کرنے کے بعد بیرون ملک سے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا
  • ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی عالمی سطح پر سروس معطل، چند گھنٹوں بعد بحال
  • موجودہ حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو دوبارہ بحال کر دیا ہے: حنیف عباسی
  • ندا یاسر اور رابعہ انعم کے درمیان تین سال بعد اختلافات ختم، تعلقات بحال
  • وزیراعظم شہباز نے کاٹن گروورز کو بچانے کے لئے ابتدا کر دی