9 مئی اور جعفر ایکسپریس حملہ، دونوں میں بیرونی شرپسند عناصر ملوث تھے، اسپیکر پنجاب اسمبلی
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کرنے والے مٹھی بھر لوگ ہیں جنہیں ختم کرنے کی صلاحیت ہماری سیکیورٹی فورسز کے پاس موجود ہے۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو ان کا کہنا تھا کہ ان خاندانوں کیساتھ اس مشکل وقت میں اظہار افسوس اور دلی ہمدردی کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سیکیورٹی فورسز ان معاملات کو اچھے طریقے سے ڈیل کر رہی ہیں، جب کوئی شخض مسلح ہو کر بات کرے تو اس سے سیاسی بات نہیں ہوسکتی، مسلح لوگوں کیساتھ طاقت سے ہی بات ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: عمران خان 3 سال فوج کے خلاف رہے، اب مدد مانگ رہے ہیں، ملک احمد خان
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ جب تک آپ انتشار کو ختم نہ کریں ڈائیلاگ نہیں ہوسکتے، سیاسی گرہوں میں بھی انتشار آ جاتا ہے۔ جب سیاسی گرہوں میں انتشار آجاتا ہے تو وہ سیاست سے بہت دور چلے جاتے ہیں۔
ملک احمد خان نے کہا کہ 9 مئی کے واقعے میں بیرونی شرپسند عناصر ملوث تھے اور کل جعفر ایکسپریس کے واقعے میں بھی بیرونی شرپسند عناصر ملوث تھے۔
انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت کون اپنی افواج پر ایسے حملے کرتا ہے، کیا ان کی 2018 کی حکومت افواج پاکستان کی مرون منت نہیں تھی؟
یہ بھی پڑھیے: 15 سال بعد پنجاب کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترسیں گے، اسپیکر ملک احمد خان نے خبردار کردیا
انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کندہوں پہ چھڑ کے آپ حکومت میں آئے 30 افراد کی پارٹی کو 130 افراد کی پارٹی بنایا گیا، صوبہ پنجاب محاذ بنایا گیا اور جنرل فیض نے اہم کردار ادا کیا جو ڈھکی چھپی بات نہیں
انہوں نے پانی اور نہروں کے تنازعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی تقسیم کا معاملہ حساس معمالہ ہے، پارلیمانی حثیت کے لوگ ایک دوسرے کے مدعا کو سمجھیں، سندھ کے لوگ پنجاب کے ایشو کو سمجھیں اور پنجاب کے لوگ سندھ کے ایشو کو سمجھیں۔
اسپیکر پنجاب اسلمبلی کا کہنا تھا کسی کے حقوق بھی صلب نہیں ہونے چاہیے اور قومی اسمبلی میں سب کی نمائندگی ہے وہاں بیٹھ کر مسائل کو حل کر سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
malik ahmad khan پنجاب اسمبلی ملک احمد خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی ملک احمد خان پنجاب اسمبلی اسپیکر پنجاب ملک احمد خان انہوں نے کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
ریاست پر حملہ ناقابلِ برداشت، قاتلوں کو چن چن کر ماریں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
سٹی 42: وزیر اعلیٰ بلوچستان نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کا عزم دہرایا
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ بزدلانہ دہشت گردی ہے، حملہ آوروں کو عبرتناک انجام تک پہنچائیں گے،خون بہانے والوں کو زمین پر جگہ نہیں ملے گی، دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جائے گا، دشمن سن لے! بلوچستان میں ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کو نیست و نابود کر دیا جائے گا، ریاست پر حملہ ناقابلِ برداشت، قاتلوں کو چن چن کر ماریں گے، عوام خوفزدہ نہ ہوں، دشمنوں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،سیکورٹی ادارے دہشت گردوں کے تعاقب میں، بچ کر کوئی نہیں جائے گا، علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا،
ڈرگ ری ایکشن پر کارروائی ؛نرسز سراپا احتجاج
پوری قوم اپنی بہادر فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، دہشت گردوں کی مکمل بیخ کنی کریں گے، جعفر ایکسپریس پر حملہ قومی سلامتی پر حملہ ہے، بھرپور جواب دیا جائے گا، بلوچستان میں دہشت گردوں کی کوئی جگہ نہیں، قومی یکجہتی سے دشمنوں کی جڑیں کاٹ کر رکھ دیں گے،