نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2025ء)بھارتی لوک سبھا کے رکن نے خواتین کو تیسرے بچے کی پیدائش پر پیسوں اور گائے کی آفر کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی)کے رکن و ممبر لوک سبھا کالیستی اپالا نائیڈو نے ہفتہ 8 مارچ کو عالمی یومِ خواتین کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں اعلان کیا کہ جو خواتین تیسرے بچے کو جنم دیں گی انہیں 50 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تیسری اولاد بیٹا ہونے پر ایک گائے بھی انعام میں دی جائے گی، یہ نقد رقم وہ اپنی تنخواہ سے دیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو دیشم پارٹی کے رہنما اور کارکنان اس پیشکش کو اپنے سوشل میڈیا اکانٹس پر بھی شیئر کر رہے ہیں۔اس سے قبل آندھرا پردیش کے وزیرِ اعلی نے جنوبی بھارت میں گرتی ہوئی آبادی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی جیت پر مدھیہ پردیش میں مسجد کے قریب ہنگامہ، 3 افراد زخمی

بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں جامع مسجد کے قریب چیمپئنز ٹرافی 2025 کی جیت پر اشتعال انگیز نعرے بازی اور آتشبازی کے بعد دو گروپوں میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی پولیس کے مطابق، نعرے بازی اور آتشبازی کے باعث حالات کشیدہ ہوگئے، اور مشتعل افراد نے 2 گاڑیوں اور ایک دکان کو آگ لگا دی۔ 

واقعے کے بعد 13 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ صورتحال قابو میں رہے۔

اتوار کو دبئی میں ہونے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر بھارت نے تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

حکام کے مطابق، صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے پولیس مسلسل گشت کر رہی ہے، جبکہ مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • جعفر ایکسپریس حملہ،بھارت کے ساتھ پی ٹی آئی سوشل میڈیا بھی پروپیگنڈا مہم میں مصروف
  • بھارتی ریاست میں تیسرے بچے کی پیدائش پر 50 ہزار روپے انعام، بیٹا ہوا تو گائے بھی ملے گی
  • جعفر ایکسپریس حملہ؛ بھارت کے ساتھ پی ٹی آئی سوشل میڈیا بھی پروپیگنڈا مہم میں مصروف
  • بھارت: تیسرے بچے کی پیدائش پر 50 ہزار روپے، لڑکا پیدا ہونے پر گائے کا انعام
  • سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک دن میں تیسرا بڑا سائبر حملہ، صارفین پریشان
  • چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی جیت پر مدھیہ پردیش میں مسجد کے قریب ہنگامہ، 3 افراد زخمی
  • تیسرا بچہ پیدا کریں ، 50 ہزار انعام پائیں ، وزیراعلیٰ آندھراپردیش کا اعلان
  • بی جے پی کے حمایتی کی شرمناک حرکتیں، عالمی سطح پر بھارت کے ریپ کلچر کا انکشاف
  • بھارت کا پاکستان آنے سے انکار، دبئی میں مزے کئے، باقی ٹیمیں پریشان