Nawaiwaqt:
2025-03-12@13:33:00 GMT

سکول وین کھائی میں گرنےسے طالبہ سمیت 2جاں بحق ،11زخمی

اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT

سکول وین کھائی میں گرنےسے طالبہ سمیت 2جاں بحق ،11زخمی

  ایبٹ آباد میں  سکول وین کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہو گئے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے بگنوتر میں سکول کے طلبہ کی گاڑی کھائی میں جا گری۔ حادثے میں ڈرائیور اور طالبہ جاں بحق ہوئیں جبکہ گیارہ افرادزخمی ہوئے،زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ گاڑی بگنوتر سے سکول کے بچوں کو لے کر ایبٹ آباد آ رہی تھی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

گورنر سندھ کے پروٹوکول میں پولیس موبائل کی شہری کی گاڑی سے ٹکر، ایک زخمی

کراچی:

گورنر سندھ کے پروٹوکول میں شامل پولیس موبائل نے ایک شہری کی گاڑی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں شہری زخمی ہو گیا۔ یہ حادثہ سندھ اسمبلی کے قریب پیش آیا۔

پولیس پروٹوکول کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والے شہری کی شناخت اطہر کے نام سے ہوئی ہے، اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ زخمی شہری کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متاثرہ شہری کے بھائی نے بتایا کہ ہم سحری کرنے کے لیے فیملی کے ہمراہ برنس روڈ جا رہے تھے جب تیز رفتار اور بے قابو پولیس موبائل نے ہماری گاڑی کو ٹکر مار دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اطہر میرا بھائی ہے اور اس کی حالت اب بھی خطرے میں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دوران امتحان مسلح افراد کی فائرنگ،بھگڈر مچ گئی
  • فیصل آباد: کمرے سے منشیات برآمد ہونے پر ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار فرار
  • ابیٹ آباد ؛ بے قابو سکول وین کھائی میں جاگری
  • ایبٹ آباد:اسکول وین کھائی میں گرگئی، دو افراد جاں بحق، متعدد زخمی
  • ’’سی ایم ایجوکیشن کارڈ‘‘ جاری کرنے کا اعلان: سرکاری سکولوں کو معیاری پرائیویٹ کے برابر لانا وژن: مریم نواز
  • گورنر سندھ کے پروٹوکول میں پولیس موبائل کی شہری کی گاڑی سے ٹکر، ایک زخمی
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا سکول ایجوکیشن کے لئے” سی ایم ایجوکیشن کارڈ “ متعارف کرانےکا فیصلہ
  • وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ’’سی ایم ایجوکیشن کارڈ‘‘ جاری کرنے کا اعلان ، 80 فیصد سے زائد نمبرپرایمی ننس،سٹار کارڈ ملے گا
  • 190 ملین پاؤنڈ کی رقم سے ٹیکنالوجی یونیورسٹی اور دانش اسکولز قائم کرنے کا فیصلہ