گلوکارہ حمیرا ارشد کے چھوٹے بھائی عامر حسین انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان کی معروف گلوکارہ حمیرا ارشد کے چھوٹے بھائی عامر حسین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔
مرحوم عامر حسین المعروف مٹھو کی نماز جنازہ کل صبح گیارہ بجے شاہ نور اسٹوڈیو سے اٹھائی جائے گی۔ نماز جنازہ گلی 2 ہاؤس 11 شاہ نور سٹوڈیو سے ادا کی جائے گی۔
گلوکارہ حمیرا ارشد عمرے کی سعادت کے بعد لندن روانہ ہو گئی تھی، ان کی واپسی پر نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
حمیرا ارشد کےغمزدہ خاندان نے دوستوں، رشتہ داروں اور مداحوں سے مرحوم کی روح کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بھائی سپرد خاک، مجرم کو سخت سزا دی جائے گی: گنڈا پور
اسلام آباد+ پشاور (خصوصی نامہ نگار+خبر نگار+ آئی این پی) سینیٹر مشتاق احمد کے بھائی شکیل خان کو آبائی علاقے میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ مشتاق احمد خان کے بھائی شکیل احمد خان کی نماز جنازہ صوابی میں ادا کر دی گئی۔ اس موقع پر امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن، سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم، ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی آصف لقمان قاضی، سابق سینئر صوبائی وزیر اورامیر جماعت اسلامی خیبر پی کے شمالی عنایت اللہ خان، امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی عبدالواسع، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، نائب امرائے صوبہ کے پی سید صہیب الدین کاکاخیل، سید بختیار معانی، مولانا محمد اسماعیل، مولاناعبدالاکبرچترالی، میئر مردان حمایت اللہ مایار، سابق صوبائی وزراء حافظ حشمت خان، فضل ربانی ایڈوکیٹ، سماجی و سیاسی شخصیات سمیت ہزاروں نے شرکت کی۔ امیر جماعت کا سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کی نماز جنازہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شکیل احمد خان کی موت ایک بڑا سانحہ ہے اور ان کی اس طرح شہادت پورے نظام پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں شہادت کا درجہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر اور سکون عطا کرے۔ حافظ نعیم الرحمن نے اپنے خطاب میں نشے کی لعنت پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کئی ایسے واقعات ہو چکے ہیں۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ بے گناہ فرد کا اس طرح قتل بہت بڑا ظلم ہے، شکیل احمد خان کی المناک شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔ نماز جنازہ کے بعد شکیل احمد خان کو ان کے آبائی علاقے صوابی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ جنازے میں شریک ہزاروں افراد نے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔ وزیر اعلیٰ خیبرپی کے علی امین گنڈاپور نے بھی سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ان سے واقعے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشتاق احمد خان کے بھائی شکیل خان کا بہیمانہ قتل افسوسناک ہے، ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔