کراچی:

سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر افغان بستی کچی آبادی  میں نامعلوم مسلح ملزم نے گھرمیں گھس کرفائرنگ کرکے میاں بیوی کوقتل کردیا اور فرار ہوگیا۔  مقتولین میاں بیوی کا آبائی تعلق افغانستان سے تھا۔
 

منگل اوربدھ کی درمیانی شب سہراب گوٹھ تھانے کے علاقے الآصف اسکوائر افغان بستی کچی آبادی میں نامعلوم مسلح ملزم نے گھرمیں گھس کرفائرنگ کرکے میاں بیوی کوقتل کردیااورفرارہوگیا۔ مقتولین میاں بیوی کی لاشیں بدھ کی صبح عباسی شہیداسپتال منتقل کی گئیں۔

اسپتال میں مقتول کی شناخت 55 سالہ محمداعظم ولد حاجی عبدالغفوراوراہلیہ کی شناخت 40 سالہ گل بی بی زوجہ محمد اعظم کے نام سے کی گئی۔  فائرنگ کےواقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچی جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

سہراب گوٹھ پولیس کے مطابق مقتول محمد اعظم پیشہ سے مزدوربتایا جا رہا ہے جوکہ گارمنٹس فیکٹری میں کام کرتا تھا۔  مقتولین میاں بیوی کا آبائی تعلق افغانستان سے تھا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ایک نامعلوم ملزم نے گھر میں داخل ہو کردونوں میاں بیوی کو سرمیں گولیاں ماریں  اورفرارہوگیا۔ تفتیش کے مطابق میاں بیوی کو قتل کرنے کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ پولیس واقعاتی شواہد کی روشنی میں مختلف پہلوؤں پر تفتیش کر ہی ہے۔

مقتول محمد اعظم کے بھائی عبدالہاشم نے عباسی شہید اسپتال میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ رات 3 بجے کے قریب پیش آیا ہے ، گھر میں موجود ایک چھوٹے بچے کے مطابق ایک ملزم گھر میں داخل ہوا اور اس نے اس کے والدین پر فائرنگ کی اورفرارہوگیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ محمد اعظم نے دو شادیاں کی ہوئی ہیں، پہلی بیوی افغانستان میں ہے جس سے اس کے 5 بچے ہیں جب کہ مقتول اپنی دوسری بیوی  کے ساتھ افغان بستی میں رہائش پذیر تھا اورمقتول کے دوسری بیوی سے بھی 5 بچے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میاں بیوی کے مطابق گھر میں

پڑھیں:

وائٹ ہاوس کے قریب فائرنگ، ملزم کا سیکیورٹی اہلکاروں پر آتش گیر مادے سے حملہ

وائٹ ہاوس کے قریب فائرنگ، ملزم کا سیکیورٹی اہلکاروں پر آتش گیر مادے سے حملہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز

واشنگٹن (سب نیوز) وائٹ ہاوس کے قریب مسلح شخص کو گولی مار دی گئی۔عالمی میڈیا کے مطابق سیکرٹ سروس نے مشکوک مسلح شخص پر فائرنگ کی ہے جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ مشکوک زخمی شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
فائرنگ کے وقت صدرڈونلڈٹرمپ وائٹ ہاوس میں نہیں تھے۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک شخص خودکشی کے ارادے سے موجود ہے۔سیکرٹ سروس نے بتایا کہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا جب اطلاع ملی کہ ایک شخص جو واشنگٹن ڈی سی میں آتشیں اسلحے کے ساتھ موجود ہے اسے خفیہ سروس کے افسر نے گولی مار دی۔امریکی میڈیا کے مطابق مسلح شخص کو سیکورٹی اہلکاروں نے جھڑپ کے دوران زخمی کیا، سیکورٹی اہلکار مسلح شخص کے قریب پہنچے تو اس نے آتشیں گیر مادہ بھی پھینکا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور پیدل تھا، وائٹ ہاوس سے 5منٹ کی دوری پر نشانہ بنایا گیا، واقعے کے وقت صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاوس میں نہیں تھے۔یہ شخص، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انڈیانا سے سفر کر رہا تھا، مقامی پولیس نے سیکرٹ سروس کو ممکنہ خودکشی کے خطرے کے طور پر بتایا تھا۔
سیکرٹ سروس نے بتایا کہ اہلکار اس شخص کی کار کے پاس پہنچے، اور اسے قریب ہی ایک آتشیں اسلحہ کے ساتھ پایا تو اس دوران مسلح تصادم شروع ہو گیا۔سیکرٹ سروس کے ترجمان انتھونی گگلیلمی کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی ایجنٹ زخمی نہیں ہوا، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات واشنگٹن ڈی سی پولیس ڈیپارٹمنٹ کرے گا۔میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، واقعے کی چھان بین فورس انویسٹی گیشن ٹیم کر رہی ہے، جو ضلع کولمبیا میں قانون نافذ کرنے والے افسروں کے ملوث ہونے والے فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دہشت گردی کا براہِ راست تعلق افغانستان سے ہے: بیرسٹر سیف
  • دہشت گردی کا براہ راست تعلق افغانستان سے ہے، ترجمان پختونخوا حکومت
  • کراچی: سہراب گوٹھ کے گھر میں فائرنگ، میاں بیوی قتل
  • کراچی: مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت ڈاکوؤں کا 4 رکنی گروہ گرفتار
  • کراچی: پستول کیساتھ موبائل پر ویڈیو بناتا 12 سالہ لڑکا فائرنگ سے جاں بحق
  • کراچی میں گھر کے اندر فائرنگ سے نوبیاہتا دلہا جاں بحق، ملزمان لڑکی ساتھ لے گئے
  • نارووال: نماز تراویح کے دوران فائرنگ سے 3 افراد قتل
  • کراچی: شہری کی فائرنگ سے 2 مبینہ ڈاکو ہلاک
  • وائٹ ہاوس کے قریب فائرنگ، ملزم کا سیکیورٹی اہلکاروں پر آتش گیر مادے سے حملہ