پشاور:

ترجمان پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا براہ راست تعلق افغانستان سے ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے  بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مشیر اطلاعات و ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ پشتو کی کہاوت ہے، چھلنی لوٹے سے کہتی ہے کہ تم میں دو سوراخ ہیں۔ بلاوجہ بھٹو  پہلے اپنے سوراخ گن لیں، پھر دوسروں میں تلاش کریں۔ پہلے اپنا قبلہ درست کریں پھر دوسروں پر تنقید کریں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، جہاں کل ایک پوری ٹرین کو دہشت گردوں نے یرغمال بنا لیا۔ کیا بلوچستان کے حالات کی ذمے داری بھی علی امین گنڈا پور پر ڈالیں گے؟۔ سندھ کو کچے کے ڈاکوؤں نے یرغمال بنایا ہوا ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ سندھ کے حکمران خود کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔ کراچی میں رہزنی اور ڈکیتی معمول بن چکی ہے۔ دہشت گردی ایک صوبے کا نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے، مگر وفاق اس حوالے سے کچھ نہیں کر رہا۔

صوبائی مشیر نے کہا کہ بلاول بھٹو وزیر خارجہ رہے، پوری دنیا کا دورہ کیا، مگر افغانستان جانا گوارا نہیں کیا۔ دہشت گردی کا براہ راست تعلق افغانستان سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں ضم شدہ اضلاع کا پورا حصہ نہیں دیا جا رہا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

حماس کیساتھ براہ راست مذاکرات جاری رہیں گے؛ ٹرمپ کے ایلچی نے اسرائیل کا اعتراض مسترد کردیا

امریکی صدر کے نمائندے آدم بوہلر نے حماس کے ساتھ براہ راست بات چیت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کوئی "اسرائیل کا ایجنٹ" نہیں جو اس کی ہر بات مانے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی آدم بوہلر نے کہا کہ حماس سے بغیر کسی ثالث کے براہ راست بات چیت کر رہے ہیں۔

امریکی ایلچی نے مزید کہا کہ امریکی اور دیگر یرغمالیوں کی رہائی ممکن بنانے کے لیے حماس کے ساتھ براہ راست مذکارات جاری رہیں گے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حماس نے پانچ سے دس سالہ جنگ بندی کی پیشکش کی ہے، جس میں وہ ہتھیار ڈال کر سیاسی طاقت سے بھی دستبردار ہو جائیں گا۔

آدم بوہلر نے کہا کہ ان مذاکرات کا مقصد صرف امریکی یرغمالیوں کی ہی رہائی نہیں بلکہ اسرائیلی سمیت دیگر ممالک کے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔

امریکی ایلچی کے اس بیان پر اسرائیل نے سخت ردعمل دیا ہے اور حماس کے ساتھ براہ راست مذاکرات پر اپنی تشویش سے ٹرمپ انتظامیہ کا آگاہ بھی کیا ہے۔

جس پر امریکی ایلچی آدم بوہلر نے کہا کہ امریکی حکام کا مؤقف اسرائیل کے مفادات کے خلاف نہیں ہے اور وہ اسرائیل سے مشاورت کے بعد ہی حماس سے بات کر رہے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • دہشت گردی کا براہِ راست تعلق افغانستان سے ہے: بیرسٹر سیف
  • فل اسٹاپ
  • موبائل ایپ اور ویب سائٹ پر کاز لسٹ کی کارروائی براہ راست دیکھی جاسکے گی، ترجمان لاہور ہائیکورٹ
  • دہشت گردی کے خلاف جنگ کا چیلنج
  • حماس کیساتھ براہ راست مذاکرات جاری رہیں گے؛ ٹرمپ کے ایلچی نے اسرائیل کا اعتراض مسترد کردیا
  • پی آئی اے کا لاہور اور شمالی علاقہ جات کے درمیان براہ راست پروازوں کا اعلان
  • حماس کے ساتھ براہِِ راست ملاقات بہت مددگار رہی، مریکی سفیر ایڈم بوہلر
  • حماس کے ساتھ براہِِ راست ملاقات بہت مددگار رہی، امریکی سفیر ایڈم بوہلر
  • یقین ہے حماس کیساتھ یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ طے پا جا ئیگا: ایڈم بوہلر