یوکرین نے روس کے ساتھ 30 روزہ جنگ بندی اور پائیدار امن کی بحالی کے لیے امریکی تجویز مان لی۔

امریکہ اور یوکرین کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے فوجی امداد اور انٹیلی جنس معلومات کی بحالی کے وعدے کے بدلے یوکرین نے روس کے ساتھ 30 روزہ جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین اور امریکا کے درمیان یوکرین کے قیمتی معدنی زخائر سے متعلق جامع معاہدے کو جلد از جلد حتمی شکل دینے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ 30 روزہ عبوری جنگ بندی میں فریقین کی باہمی رضامندی سے توسیع ہو سکتی ہے، جنگ بندی کا نفاذ روس پر بھی لازم ہوگا۔

یہ معاہدہ سعودی شہر جدہ میں یوکرینی حکام اور امریکی وفد کے درمیان آٹھ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد طے پایا، امریکی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مارکو روبیو کر رہے تھے۔

مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ فوری طور پر انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے پر عائد پابندی ختم کرے گا اور یوکرین کے لیے سیکیورٹی معاونت دوبارہ شروع کرے گا۔

یہ دونوں اقدامات 28 فروری کو وائٹ ہاؤس میں یوکرینی صدر وولودیمیر زیلینسکی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی تُند و تیز بات چیت کے بعد معطل کر دیے گئے تھے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

یوکرین جنگ بندی اجلاس سے پُرامید ہوں، مارکو روبیو

روس یوکرین جنگ خاتمے، سعودی عرب میں یوکرین امریکا مذاکرات کے لیے امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو اور یوکرینی صدر زیلنسکی جدہ پہنچ گئے۔

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کہتے ہیں یوکرین جنگ بندی پر آج ہونے والے اجلاس سے پرامید ہوں۔

قبل ازیں امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ہم جنگ بندی کی پیشکش کو روس کے سامنے رکھیں گے.امریکی وزیرخارجہ
  • امریکا سے مذاکرات میں یوکرین روس سے 30 روزہ جنگ بندی پر رضا مند
  • یوکرین روس کے ساتھ تیس روزہ جنگ بندی کے لیے تیار
  • یوکرین کا 30 روزہ جنگ بندی پر اتفاق
  • یوکرین فوری طور پر 30 روزہ جنگ بندی کیلئے تیار ہوگیا
  • امریکا کے ساتھ مذاکرات تعمیری انداز میں شروع ہوئے، یوکرین
  • روس اور امریکی اعلی سطحی وفود کے درمیان آج جدہ میں ملاقات ہوگی
  • روس-یوکرین جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں آج مذاکرات ہوں گے
  • یوکرین جنگ بندی اجلاس سے پُرامید ہوں، مارکو روبیو