قومی اسمبلی کااجلاس آج ہوگا، 17 نکاتی ایجنڈا جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی کااجلاس آج ساڑھے11بجے ہوگا،اجلاس کا 17 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
ٹیکس ڈیجیٹلائزیشن کیلئےمیکنسی فرم کی خدمات حاصل کرنے پرتوجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈےکاحصہ ہے، وزیر تجارت جام کمال مانع اغراق محصولات ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کرینگے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی تحویل ملزمان ترمیمی بل 2024 اور شہریت ترمیمی بل 2024 منظوری کیلئے ایوان میں پیش کریں گے۔
جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت
مختلف قائمہ کمیٹیوں کی معیادی رپورٹس بھی قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کی جائیں گی،قومی اسمبلی میں صدرمملکت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی نقول پیش کی جائیں گی۔
وزیر پارلیمانی امور صدر مملکت کے مشترکہ اجلاس پر اظہار تشکر کی تحریک پیش کرینگے، این اے 86 میں نئے گیس کنکشنز کی عدم فراہمی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے کا حصہ ہوگا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 21 مارچ تک جاری رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد:قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں قومی اسمبلی کے 14ویں اجلاس اور دوسرے پارلیمانی سال کے پہلے اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کمیٹی اجلاس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 21 مارچ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ قومی اسمبلی کے 14 ویں اجلاس میں صدر مملکت کے خطاب پر بحث، وقفہ سوالات اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق قانون سازی کو زیر بحث لانے پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، طارق فضل چوہدری، خالد حسین مگسی، اور اراکین قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد، محترمہ نزہت صادق، سید نوید قمر، اعجاز جاکھرانی، محترمہ شہلا رضا، سید امین الحق، سید حفیظ الدین، اور پولین نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ زرتاج گل، ملک عامر ڈوگر، ریاض فتیانہ، نور عالم خان اور گل اصغر خان بھی اجلاس میں موجود تھے۔