Express News:
2025-03-12@09:33:50 GMT

سردی کا دورانیہ گھٹنے سے کاروبار متاثر، زرعی پیداوار کم

اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT

لاہور:

آب وہوا کی تبدیلیوں سے پاکستان و بھارت کے میدانی علاقوں میں سخت سردی کا دورانیہ مختصر ہو رہا ہے۔

اس عجوبے سے نہ صرف سرد راتوں کو انگیھٹیوں کے سامنے مونگ پھلی و ریوڑیاں کھانے اور گلیوں میں گرماگرم سوپ پینے کا چلن ختم ہو رہا ہے  بلکہ سنگین خرابیاں بھی جنم لے چکی ہیں۔

موسم سرما سے جڑے سارے کاروبار دم توڑنے لگے ہیں مثلاً جیکٹیں و سویٹر کی کمپنیوں کو آرڈر نہیں مل رہے کہ سردی اب چند ہفتے رہتی ہے، جن اداروں کو کھڑا کرنے میں محنت مشقت کرکے کئی عشرے لگے ،وہ ڈھے رہے ہیں۔

سردی گھٹنے سے گندم ، چنا، سرسوں سمیت موسم سرما کی سبھی غذائی فصلوں کی پیداوار کم ہو رہی ہے۔ پاکستان وبھارت میں گندم کی پیداوار 15 سے 25 فیصد کم ہونے کا خدشہ ہے۔دونوں ممالک کو گندم منگوانے پر قیمتی زرمبادلہ خرچنا ہو گا۔

برف باری و بارشیں کم ہونے سے آبی ذخائر بھی نہیں بھرے۔ زراعت کو پانی کم ملنے سے غذائی پیداوار مزید گھٹے گی ۔یوں خوراک اور مہنگی ہو گی۔

بھارت وپاکستان کو مل کر موسمیاتی  تبدیلیوں کا مقابلہ کرنا چاہیے ورنہ وہ کروڑوں لوگوں کی زندگیاں گھمبیر خطرے میں ڈال دیں گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بالائی علاقوں میں بارش و برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

— فائل فوٹو

ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

سوات کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق مینگورہ شہر، سیدو شریف، کبل اور ملحقہ علاقوں میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، کالام، گبرال، مہوڈھند اور ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے۔

وادیٔ نیلم: آٹھ مقام میں مطلع صاف، بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار

وادیٔ نیلم کی تحصیل آٹھ مقام میں مطلع صاف ہے لیکن بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔

بارش اور برف باری کے باعث سردی کی شدت برقرار ہے، بالائی علاقوں تک جانے والے راستے اور سڑکیں کھلی ہے۔

ادھر وادیٔ نیلم میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

شاردہ سے آگے سفر سے اجتناب کی ہدایت

ایس ڈی ایم اے کے مطابق مرکزی شاہراہِ نیلم تاؤبٹ بٹ تک ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی ہے، البتہ شاردہ سے آگے سفر کرنے سے اجتناب کریں۔

حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کے پیش نظر شہری اور سیاح بارش و برف باری کے دوران غیر ضروری سفر نہ کریں۔

 کوئٹہ میں موسم خشک

وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع ابر آلود اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔

آج کوئٹہ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

کراچی میں موسم گرم رہے گا

 دوسری جانب کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 20.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 37 سے39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں شمال مشرق سے خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پلاسٹک ذرات گندم، چاول، مکئی کے پودے پھلنے پھولنے نہیں دیتے
  • امدادی وسائل میں کمی روہنگیا بچوں میں تشویشناک غذائی قلت کا سبب، یونیسف
  • پنجاب میں پانی کی قلت کے باعث زرعی پیداوار متاثر، قحط کا خطرہ، بارشوں میں 42 فیصد تک کمی سے بحران
  • موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے زرعی شعبے کو بری طرح متاثر کر رہی ہے. ویلتھ پاک
  • ماحولیاتی خطرات کا شکار ممالک میں پاکستان 5 ویں نمبر پر براجمان 
  • بلوچستان میں مختلف بند شاہراہیں کھل گئیں
  • پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے پہلے دس ممالک میں سے ایک
  • بالائی علاقوں میں بارش و برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ
  • مناسب قیمت نہ ملنے پر دلبرداشتہ کسان تیار گندم جانوروں کو کھلانے لگے