معروف آرکیٹیکٹ یاسمین لاری نے اسرائیلی ادارے کا ایوارڈ لینے سے انکار کردیا۔

یاسمین لاری نے جیو نیوز سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وولف فاؤنڈیشن کا ایوارڈ غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے باعث لینے سے انکار کیا۔

معروف آرکیٹیکٹ نے کہا کہ مجھے اس ایوارڈ کے بارے میں معلوم تھا نہ ہی میں نے کبھی اپلائی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چند روز قبل وولف فاؤنڈیشن نے ای میل کے ذریعے ایوارڈ دینے سے متعلق بتایا۔ انہوں نے ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم کا بھی بتایا جو میں نے ٹھکرا دی ہے۔

یاسمین لاری نے مزید کہا کہ ہم اسرائیلی ظلم پر خاموش ہیں لیکن جتنا کرنے کی سکت ہے، اتنا ضرور کریں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: یاسمین لاری

پڑھیں:

ایران کے صدر کا امریکا سے مذاکرات سے انکار، سپریم لیڈر کا بھی سخت مؤقف

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات سے صاف انکار کر دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ امریکا ہمیں نہ تو احکامات دے سکتا ہے اور نہ ہی دھمکیوں سے دباؤ میں لا سکتا ہے اس لیے میں اس کے ساتھ کسی بھی سطح پر بات چیت نہیں کروں گا انہوں نے مزید کہا کہ امریکا جو کرنا چاہے کر لے ایران کسی بھی دباؤ کے تحت اپنی پالیسی تبدیل نہیں کرے گا اس سے قبل ہفتے کے روز ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بھی سخت موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ ایران کو دھمکایا نہیں جا سکتا ان کے مطابق ایران اپنی خودمختاری اور قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور کسی بھی بیرونی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری معاہدے پر مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے ایک باضابطہ خط ارسال کیا تھا اس خط میں ایران کو جوہری معاہدے پر دوبارہ بات چیت کی دعوت دی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ یہ ایران کے مفاد میں ہوگا کیونکہ دوسری صورت میں امریکا کو متبادل اقدامات کرنا ہوں گے امریکی صدر نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ ان کی حکومت ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کو ترجیح دیتی ہے تاہم ایرانی قیادت نے اس پیشکش کو سختی سے مسترد کر دیا ہے اور واضح کر دیا ہے کہ ایران اپنی خارجہ پالیسی کسی دباؤ یا شرائط کے تحت تبدیل نہیں کرے گا ایرانی حکام کا مؤقف ہے کہ امریکا کی جانب سے دی جانے والی دھمکیاں اور پابندیاں ان کے فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہو سکتیں اس صورتحال کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے

متعلقہ مضامین

  • ایران کے صدر کا امریکا سے مذاکرات سے انکار، سپریم لیڈر کا بھی سخت مؤقف
  • جراتِ انکار ( پہلا حصہ)
  • نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کی عمارت کا ٹھیکا غیرقانونی نکلا، 19 کروڑ کی کرپشن
  • معروف کورین گلوکار کی گھر سے لاش برآمد
  • آئیفا ایوارڈز 2025: لاپتا لیڈیز بہترین فلم سمیت کئی ایوارڈز کے ساتھ سرِ فہرست
  • مداحوں کو بڑا جھٹکا ،جنوبی کوریا کے معروف گلوکار چل بسے
  • اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسی شِن بیت کے سربراہ رونین بار کا نتن یاہو کے حکم پر مستعفی ہونے سے انکار
  • نیتن یاہو نے اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسی کے سربراہ سے استعفا مانگ لیا، شن بیت چیف کا منہ پر انکار
  • 17 سالہ ہیروئن نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت کر کترینہ اور عالیہ بھٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا