Jang News:
2025-03-12@09:28:24 GMT

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں صوبے میں دہشت گردی کی کاروائیوں کی مذمت اور دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کی قرار داد پیش کی جائے گی۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ایک دن کے وقفے کے بعد آج دوپہر اڑھائی بجے ہوگا، جس میں بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 کوئٹہ سے دوبارہ منتخب رکن حاجی علی مدد جتک اسمبلی رکنیت کا حلف لیں گے۔

جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 104 مسافر بازیاب، 16 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بولان پاس، ڈھاڈر کے مقام پر دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کیا۔

اجلاس میں صوبائی مشیر مینا مجید بلوچستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں کی مذمت اور دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کی قرار داد پیش کریں گی۔

اجلاس میں بلوچستان مائنز اینڈ منرلز کا مسودہ قانون پیش اور وقفہ سوالات میں محکمہ خزانہ اور محکمہ بلدیات سے متعلق سوالات کے جوابات دیے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بلوچستان اسمبلی

پڑھیں:

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا 2 نکاتی ایجنڈا جاری

—فائل فوٹو

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر ساڑھے 3 بجے ہو گا، اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔

ایوان میں آج کی کارروائی کے حوالے سے 2 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے، اجلاس کی کارروائی آج سہ پہر 3 بجے شروع ہو گی۔

صدر مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے سالانہ خطاب کل

صدر مملکت آصف زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے سالانہ خطاب کل کریں گے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری آج 8 ویں بار پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

صدر آصف زرداری اتحادی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا احاطہ کریں گے۔

صدر کے خطاب کے علاوہ ایوان میں کوئی اور کارروائی نہیں ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • قومی اسمبلی کااجلاس آج ہوگا، 17 نکاتی ایجنڈا جاری 
  • دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے عوام متحد ہے، گورنر سندھ
  • ریلوے مسافر شہریوں کے خلاف دہشت گرد کارروائی کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، ایران
  • قومی اسمبلی کااجلاس کل ساڑھے11بجے ہوگا، 17نکاتی ایجنڈا جار ی
  • سپیکر قومی اسمبلی نے 6رکنی پینل آف چیئرپرسنز کا اعلان کر دیا
  • قومی اسمبلی کے 13ویں اجلاس کا آغاز منگل کی صبح ساڑھے 11 بجے ہوگا
  • پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا 2 نکاتی ایجنڈا جاری
  • پنجاب اسمبلی کا اجلاس پیر کو طلب، 8 بل منظور ہوں گے
  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کو طلب، آصف علی زرداری خطاب کریں گے