تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے ٹپو نے سونو سے شادی کر لی، مداح حیران
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
مشہور بھارتی سٹکام 'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' کے ناظرین اُس وقت حیران رہ گئے جب منگل کے روز جاری کردہ پرومو میں ٹپو اور سونو کی شادی کا انکشاف ہوا۔
پرومو میں دونوں کرداروں کو روایتی شادی کے لباس میں دکھایا گیا ہے، جہاں ٹپو نے اعلان کیا: "ہماری شادی ہوگئی، ہمیں آشیرواد دیجیے۔" چمپکللال اور جیٹھالال نے سونو کو اپنی بہو کے طور پر قبول کر لیا، جبکہ بھڑے نے ٹپو سے کہا، "تم میرے داماد کبھی نہیں بن سکتے!"
اس پرومو کے بعد مداحوں میں تجسس اور حیرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کچھ کا ماننا ہے کہ یہ محض بھڑے کا خواب ہو سکتا ہے، جبکہ دیگر کا خیال ہے کہ گوکلدھام سوسائٹی کے سیکریٹری بھڑے اس شادی کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔
ایک مداح نے تبصرہ کیا، "یہ خواب کچھ زیادہ ہی لمبا نہیں چل رہا؟" جبکہ دوسرے نے لکھا، "بھڑے ماسٹر، اب خواب سے جاگنے کا وقت آ گیا ہے۔ اٹھ جاؤ!"
یاد رہے کہ یہ شو گزشتہ 16 سالوں سے نشر ہو رہا ہے۔ پچھلے سال پروڈیوسر اسیت کمار مودی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ "TMKOC یونیورس" بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
مداح اب یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ آیا یہ واقعی کہانی کا حصہ ہے یا محض ایک خواب ہے۔
View this post on InstagramA post shared by TMKOC_Neela Film Productions (@taarakmehtakaooltahchashmahnfp)
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی عید کے بعد تک ملتوی، وکلا حیران
ویب ڈیسک: جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے عید کے بعد تک ملتوی کردی گئی، جس پر وکلا اور ملزمان حیران ہوگئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج مقرر تھی، جس میں ملزمان، سرکاری پراسیکیوٹر اور وکلائے صفائی پیش ہوئے، تاہم عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے 9 اپریل تک ملتوی کردی۔
دوران سماعت کمرہ عدالت میں موجود کسی بھی گواہ کا بیان ریکارڈ نہیں ہو سکا۔ عدالتی حکم کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اب عید الفطر کے بعد ہوگی۔ قبل ازیں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہو رہی تھی، تاہم اب عدالت نے 28 دن کے لیے سماعت ملتوی کردی، جس پر وکلائے صفائی اور ملزمان حیرت کا اظہار کرتے رہے۔
جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت
عدالت نے ملزمان کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دی۔ واضح رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں اب تک استغاثہ کے 25 گواہان کے بیانات قلم بند کیے جا چکے ہیں۔
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل صفائی فیصل ملک نے بتایا کہ سماعت 9 اپریل تک ملتوی ہوگئی۔ 26 نومبر احتجاج کیسز میں کل 1088 کارکن گرفتار تھے، 200 کی کل ضمانتیں منظور ہوئیں۔ تمام گرفتار شدگان کی ضمانتیں دائر کردی گئی ہیں۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی عدالت پہنچےا ور بتایا کہ عمرے سے آج صبح ہی واپس پہنچا اور عدالت حاضر ہوگیا۔ پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار بھی عدالت پہنچیں۔
جعفر ایکسپریس پر حملہ: ملک دشمن سوشل میڈیا اکاؤنٹس گمراہ کن، جھوٹے پروپیگنڈے میں مصروف