علامتی تصویر۔

کراچی کے علاقے نیوکراچی ایوب گوٹھ میں گھر کے اندر فائرنگ سے 12 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔ 

بچے کے ماموں محمد فاروق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچہ واقعے کے وقت گھر میں اکیلا تھا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ بھانجا نواز پستول کے ساتھ موبائل سے ویڈیو بنا رہا تھا۔ محمد فاروق کے مطابق پستول لائسنس یافتہ ہے، پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی؛ ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی چل جانے سے والدین کا اکلوتا بیٹا جاں بحق

کراچی:

سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے ایوب گوٹھ میں گھر کے اندر فائرنگ کے پراسرار واقعے میں نوعمر لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 12 سالہ محمد نواز کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر کے اندر والد کے لائسنس یافتہ پستول سے اتفاقیہ گولی چلنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

اسپتال میں متوفی کے ماموں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نواز گھر پر اکیلا تھا اور والد اور والدہ عید کی خریداری کے لیے بازار گئے ہوئے تھے، نواز پستول کے ساتھ موبائل سے ویڈیو بنا رہا تھا کہ اس سے گولی چل گئی جو اس کے سر میں لگی، بچے کے والد کا اسلحہ لائسنس یافتہ ہے۔

 انھوں نے بتایا کہ گھر سے واقعے سے متعلق دادی کی کال آئی تھی اور جب گھر جا کر دیکھا تو نواز کی لاش پڑی ہوئی تھی ، متوفی نواز کے قریبی رشتے دار نے بھی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نواز اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا جس کے سر پر گولی لگی تھی، شبہہ ہے کہ وہ گھر میں مبینہ طور پر ٹک ٹاک بنا رہا تھا۔ واضح رہے کہ متوفی کے والد کافی عرصے سے بیروزگار ہیں۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔ 

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ گھر میں گھس کر فائرنگ سے میاں بیوی قتل؛ تعلق افغانستان سے تھا
  • کراچی؛ ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی چل جانے سے والدین کا اکلوتا بیٹا جاں بحق
  • ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد محمد رضوان اور بابر اعظم مکہ مکرمہ میں، نئی ویڈیو وائرل
  • کرنٹ لگنے سے کم عمر لڑکا جاں بحق، کے الیکٹرک کا اظہارِ افسوس
  • لاہور؛ بھائی نے فائرنگ کرکے 23 سالہ بہن کو قتل کردیا
  • اسلام آباد میں خواتین کیساتھ ڈکیتی کی ویڈیو، 10 تولہ زیورات اور 20 لاکھ نقدی چھین لی
  • کراچی، مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، 10 ڈاکو گرفتار، اسلحہ اور نقدی برآمد
  • نوشہرہ: وزیراعظم کا کوآرڈینیٹر بننے پر اختیار ولی کےگھر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل
  • نوشہرہ: وزیراعظم کا کوآرڈینیٹر بننے پر اختیار ولی کے گھر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل