سٹی 42: صدر مملکت آصف علی زرداری نے  جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت  کی 

صدر مملکت کا سیکیورٹی فورسز کی جانب سے موثر کاروائی پر فورسز کو خراج تحسین  پیش کیا، صدر مملکت نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو ریسکیو کرنے پر فورسز کی بہادری کی تعریف  کی 

 صدر مملکت  نے کہا نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے،مسافروں پر حملے کرنے والے بلوچستان اور اسکی روایات کے خلاف ہیں،بلوچ قوم نہتے مسافروں، بزرگوں اور بچوں پر حملے کرنے اور یرغمال بنانے والوں کو مسترد کرتی ہے، کوئی مذہب اور معاشرہ ایسی گھناؤنی کاروائیوں کی اجازت نہیں دیتا ہے

جعفر ایکسپریس پر حملہ: ملک دشمن سوشل میڈیا اکاؤنٹس گمراہ کن، جھوٹے پروپیگنڈے میں مصروف

صدر مملکت نے  جعفر ایکسپریس حملے میں زخمی ہونے والوں کیلئے جلد صحتیابی کی دعا  کی ہے 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس صدر مملکت پر حملے

پڑھیں:

جعفر ایکسپریس حملہ؛ فورسز کے آپریشن میں 155 مسافر بازیاب، 27 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ 2025ء ) صوبہ بلوچستان کے علاقہ بولان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے بعد سکیورٹی فوروسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 155 مسافروں کو بازیاب کروالیا، آپریشن کے دوران اب تک 27 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد خود کش بمبار معصوم لوگوں کو بطورڈھال استعمال کررہے ہیں اس لیے سکیورٹی فورسز یرغمالیوں کے سبب انتہائی احتیاط سے کام لے رہی ہیں، اب تک کلیئرنس آپریشن کے دوران 155 یرغمال مسافروں کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے رہا کروا لیا۔

بتایا گیا ہے کہ بازیاب مسافروں میں مردوں سمیت 31 عورتیں اور 15 بچے شامل ہیں، بازیاب مسافروں میں 17 زخمی بھی شامل تھے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، 80 مسافروں میں سے 12 مسافر آب گم اور 11 مسافر مچھ میں اپنے رشتہ داروں کے پاس ٹھہرگئے، 57 مسافروں کو مچھ سے بذریعہ وین کوئٹہ پہنچا دیا گیا، سکیورٹی فورسز کی نگرانی میں مال بردار ٹرین مسافروں کو لے کر مچھ ریلوے سٹیشن پہنچی، دیگر بازیاب افراد کو بھی محفوظ مقامات پر پہنچایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں اب تک 27 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جاچکا ہے، دہشت گرد اپنے بیرون ملک ہینڈلرز سے بذریعہ سیٹلائٹ فون رابطے میں ہیں اور فورسز کے آپریشن کے باعث دہشت گرد چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم ہوگئے ہیں، فورسز کی اضافی نفری علاقے میں آپریشن میں حصہ لے رہی ہے اور دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں 4 گن شپ ہیلی کاپٹرز بھی شامل ہیں، گن شپ ہیلی کاپٹرز کے وقفے وقفے سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملے جاری ہیں۔

واضح رہے کہ ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس گزشتہ روز صبح نو بجے کوئٹہ سے روانہ ہوئی جو ٹنل نمبر آٹھ پر رکی جہاں دہشت گردوں نے سوا 1 بجے کے قریب حملہ کیا، جعفرایکسپریس کوئٹہ سے پشاور جارہی تھی، جعفر ایکسپریس 9 بوگیوں پر مشتمل ہے جس میں 430 سے زائد مسافر سوار تھے، دہشت گردوں نے ٹرین پر حملے کے دوران شدید فائرنگ کی، فائرنگ کے واقعے سے خوف و ہراس پھیل گیا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ٹرین ڈرائیور جاں بحق ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • جعفر ایکسپریس حملہ؛ فورسز کے آپریشن میں 155 مسافر بازیاب، 27 دہشتگرد ہلاک
  • جعفر ایکسپریس حملہ: دہشت گردوں میں خود کش بمبار بھی موجود، سیکیورٹی ذرائع
  • بازیاب مسافروں کو لے کر مال بردار ٹرین مچھ اسٹیشن پہنچ گئی
  • بلوچ قوم نہتے مسافروں، بزرگوں، بچوں پر حملے اور یرغمال بنانے والوں کو مسترد کرتی ہے: صدر مملکت
  • صدر اور وزیراعظم کی جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت
  • جعفر ایکسپریس حملہ،سیکیورٹی فورسز نے 13دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا ،متعدد زخمی،دہشت گرد چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم
  • بلوچستان:جعفر ایکسپریس حملہ،سکیورٹی فورسزکا آپریشن جاری، 80 مسافروں بازیاب
  • جعفر ایکسپریس حادثہ، حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان سے رابطے میں ہے، ذرائع
  • جعفر ایکسپریس پر حملہ، سیکیورٹی فورسز کے بروقت جواب سے تین دہشت گرد ہلاک