حارث رؤف نے نومولود بیٹے کے ساتھ ویڈیو شیئر کردی، نام بھی بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنے گھر میں بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کردی۔
یہ بھی پڑھیں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
حارث رؤف نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے کو گود لیے ہوئے ہیں اور پس منظر میں عربی میں دعا چل رہی ہے۔
حارث رؤف نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا کہ ہم نے بیٹے کا نام محمد مصطفیٰ رکھا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ساتھی کرکٹرز نے حارث رؤف کو بیٹے کی پیدائش کی مبارکباد دی تھی، تاہم کرکٹر نے اس پر کوئی ردعمل ظاہرہ نہیں کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں ’جھوٹ پھیلانے سے گریز کریں‘، بیٹے کی پیدائش سے متعلق خبرپر حارث رؤف کا ردِعمل
یاد رہے کہ حارث رؤف کا نکاح 2022 میں اپنی ہم جماعت مزنا مسعود کے ساتھ ہوا تھا، جبکہ ان کی رخصتی جولائی 2023 میں ہوئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews حارث رؤف سوشل میڈیا فاسٹ بولر قومی کرکٹر نومولود بیٹا وی نیوز ویڈیو شیئر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا فاسٹ بولر قومی کرکٹر وی نیوز ویڈیو شیئر بیٹے کی پیدائش
پڑھیں:
صائم ایوب کا ری ہیپ جاری، فزیکل ٹریننگ شروع کردی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کا ری ہیب جاری ہے جنہوں نے صحتیاب ہوکر فزیکل ٹریننگ شروع کردی۔
یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب نے ٹخنے کی چوٹ سے بحالی کے بعد جِم کرنا شروع کردیا، ویڈیو وائرل ہوگئی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انجری کے شکار صائم ایوب اب صحتیاب دکھائی دے رہے ہیں،اور وہ قومی ٹیم میں واپیس کے لیے کوشاں ہیں۔
The rehab journey: @SaimAyub7 working to get back to full fitness ????️♂️ pic.twitter.com/jzS0TsEYmo
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 10, 2025
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صائم ایف مختلف مشقیں کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فخر زمان اور صائم ایوب کب تک فٹ ہوسکیں گے؟ پی سی بی نے بتادیا
یاد رہے کہ صائم ایوب جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ میچ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے لندن بھیجا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انجری پاکستان کرکٹ پی سی بی ٹیسٹ میچ جنوبی افریقہ ری ہیپ صائم ایوب