وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے میں فروغ تعلیم کے لیے انقلابی فیصلے کیے ہیں۔

پنجاب میں اسکول ایجوکیشن کے لیے ’سی ایم ایجوکیشن کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، 80 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والے طلبا کو سی ایم ایمی ننس، اسٹار کارڈ ملے گا۔

طلبا اور اساتذہ کی تعداد میں اضافہ

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت اسکول ایجوکیشن سے متعلق خصوصی اجلاس میں بتایا گیا کہ اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ سے طلبا کی تعداد میں 52 فیصد، ٹیچرزکی تعداد میں 89 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے اسکولوں میں نگرانی کے لیے جدید کمیرے نصب کرنے کا فیصلہ

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پبلک اسکول ری آرگنائزیشن پروگرام کے بعد طلبا کی تعداد 2لاکھ 42 ہزار سے بڑھ کر 3 لاکھ 68 ہزار سے بڑھ گئی۔

پنجاب بھر میں آؤٹ سورسنگ کے پہلے فیز بعد ٹیچرز کی تعداد 8037 سے بڑھ کر 15114ہوگئی۔آؤٹ سورسنگ کے بعد اسکولوں میں اساتذہ کی تنخواہ میں 3 گنا تک اضافہ ہوا۔اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے بعد طلبا کے لیے کرسیاں اور ڈیسک وغیرہ کی تعداد تین لاکھ 71ہزار سے پانچ لاکھ 23ہزارہوگئی۔

ایک ہی طرز کے نئے اور جدید اسکول آف ایمی ننس

پنجاب میں ایک ہی طرز کے نئے اور جدید اسکول آف ایمی ننس قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا، صوبے کی ہر تحصیل میں ایک اسکول آف ایمی ننس بنے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے میٹرک ٹیک کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ لیب بنانے کا اعلان کیا اور کلاس فائیو سے ٹیکنیکل ایجوکیشن بطور مضمون شامل کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

ٹیکس بک بورڈ کی نصابی کتابوں کے پراجیکٹ میں ایک ارب روپے کی بچت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں مدرسہ اور اسکولوں کی بنیاد پر بچوں کی مردم شماری کرانے جارہے ہیں، وزیر تعلیم رانا سکندر

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اسکولوں میں پینے کے پانی، وائٹ واش اور فرنیچر کے لیے  90دن کی ڈیڈ لائن جبکہ ہر سال 2 ملین بچوں کی انرولمنٹ کا ہدف دے دیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بھکر اور لیہ سمیت دیگر اضلاع میں اسکول میل پروگرام کے اجرا کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیا۔

انہوں نے ایجوکیشن افسروں اور اساتذہ  کی کارکردگی چانچنے کے لیے کے پی آئی سسٹم کا نفاذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انگلش بول چال کی کلاسز

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر لاہور کے 338 اسکولوں میں انگلش بول چال کی کلاسز کے پائلٹ پراجیکٹ کا اجرا کیا گیا، سرکاری اسکولوں میں انگلش بول چال کے انٹرنیشنل کورسز کرانے اور اور سرٹیفکیٹ دینے کی تجویز پر اتفاق کیاگیا۔

اسکولوں کے سامنے سڑکوں پر زبیرا کراسنگ

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبے بھر میں اسکولوں کے سامنے سڑکوں پر زبیرا کراسنگ بنانے کی ہدایت پر سختی عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔

طلبا کو کتابوں کی فراہمی

پنجاب میں پہلی مرتبہ مارچ میں تعلیمی سیشن کے آغاز پر کتابوں کی فراہمی کا ہدف کامیابی سے مکمل کیا۔

اساتذہ اسکاؤٹ لینڈ کا مطالیاتی دورہ کریں گے

سرکاری اسکولوں کے 5 اساتذہ برٹش کونسل کے تعاون سے اسکاؤٹ لینڈ کا مطالیاتی دورہ کریں گے، وزیراعلیٰ مریم نواز نے بلال حسین، وقاض احمد، جہانگیر احمد اور یاسمین صادق کو مبارکباد دی۔

اسکول میل پروگرام

تین اضلاع میں اسکول میل پروگرام کامیابی سے جاری ہے، بچوں کی جسمانی نشونما میں بہتراور حاضری میں اضافہ ہوا، مظفرگڑھ،راجن اورڈی جی خان میں اسکول میل پروگرام کے بعد طلبا کی تعداد 36 لاکھ ایک ہزار 50 سے بڑھ کر41 لاکھ 6 ہزار 247 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی کے علاقے مورگاہ میں قائم اسکول جہاں غریبوں کے بچے زیرتعلیم ہیں

مظفرگڑھ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان کے اسکولوں میں طلبا کو ملک پیک کے 4 کروڑ پیکٹ دیے گئے۔

نوازشریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ایرلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن

نوازشریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ایرلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ نے ایرلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن سینٹر میں بچوں کی تعداد 250سے بڑھ کر1200 کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے بیٹے کے ایرلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن سینٹر میں داخلے کو سراہا اور قابل تقلید قرار دیا۔

اسکول ٹیچر انٹرن شپ پروگرام

وزیراعلیٰ  کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں اسکول ٹیچر انٹرن شپ پروگرام کے تحت ساڑھے 12ہزار انٹرنی بھرتی کیے جائیں گے۔ اسکول ٹیچر انٹرن شپ پروگرام کے تحت پانچ لاکھ 68ہزار سے زائد امیدوروں کی درخواستیں جمع کرائی۔

تعمیر و مرمت

 آؤٹ سورسنگ کے بعد چند ماہ میں 35 نئے کلاس رومز اور 459 کی تعمیر و مرمت مکمل ہوگی، آؤٹ سورسنگ کے بعد اسکولوں میں 110نئے ٹائلٹ بن گئے، 2762 کی تعمیر و مرمت کی گئی۔158 اسکولوں کی باؤنڈری وال اور 1389 واٹر پمپ بھی نصب ہوئے۔

جدید ترین کمپیوٹر لیب

آؤٹ سورسنگ کے بعد اسکولوں میں اپنی مدد آپ کے تحت نئی اور جدید ترین کمپیوٹر لیب بنائی گئیں۔میٹرک ٹیک پنجاب کے 2ہزار اسکولوں میں 2لاکھ 35ہزار طلبا کے داخلے ہوئے۔

میٹرک لیول پرایگریکلچر سیشن

پہلی مرتبہ میٹرک لیول پرایگر یکلچر سیشن، فیشن ڈیزائن، ہیلتھ سائنسز، انفارمیشن اینڈ کمیونیکشن ٹیکنالوجی پڑھائی جائے گی۔

پنجاب بھر میں سی ای او، ڈی ای او  اور ایجوکیشن افسروں کی 287آسامیوں کی تعیناتیوں کا عمل مکمل ہوا۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر وزیر تعلیم نے تمام ایجوکیشن افسروں کے انٹرویو خود کیے۔

سرکاری اسکولوں میں نئے گراؤنڈر اور بلڈنگز

سرکاری اسکولوں میں ایلو مینائی کے تعاون سے نئے گراؤنڈز، بلڈنگز اور کلاس رومز بنیں گے۔

ایک پودا استاد کے نام

پنجاب بھر میں ’ایک پودا،استاد کے نام پروگرام‘ کے تحت 20 لاکھ پودے لگائے گئے، پنجاب بھر میں 5 سال کے دوران مرحلہ وار 30ہزار کلاس رومز،600ایلیمنٹر ی اور 400 ہائی اسکول بنیں گے۔

معیار تعلیم کی بہتری ہمارا اولین ہدف

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں معیار تعلیم کی بہتری ہمارا اولین ہدف ہے۔ طلبا کو وطن سے محبت اور اخلاقیات کی پابندی کی اہمیت سے آگاہ کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ میٹرک ٹیک سے ایجوکیشن میں نئی اختراع متعارف کرارہے ہیں اور تعلیم کی کوالٹی بہتر بنانے پر انویسٹمنٹ کررہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ویژن کے بغیر اخراجات فنڈز ضائع کرنے کے مترادف ہے، شعبہ تعلیم  میں انقلابی اور اختراعی آئیڈیاز کی ضرور ت ہے۔ ’پڑھائیں  نہ پڑھائیں تنخواہ مل جاتی ہے‘ کا کلچر تبدیل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کا معیار اعلیٰ ترین پرائیویٹ اسکولوں کے برابر لانا میرا ویژن ہے، اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آرہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اساتذہ پاکستان پنجاب تعلیم وزیراعلیٰ مریم نواز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اساتذہ پاکستان تعلیم وزیراعلی مریم نواز آؤٹ سورسنگ کے بعد مریم نوازشریف نے سرکاری اسکولوں اسکولوں میں اسکولوں کے اسکولوں کی پروگرام کے میں اسکول نے کہا کہ کی ہدایت ایمی ننس کی تعداد بچوں کی طلبا کو کے لیے سے بڑھ کے تحت

پڑھیں:

پنجاب میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے اہم منصوبوں کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے اہم منصوبوں کی منظوری دیتے ہوئے صوبے میں کم از کم اجرت کا نفاذ یقینی بنانے کا حکم دے دیا، کہا پنجاب بھر میں ورکروں کم از کم 37 ہزار ماہانہ ادائیگی یقینی بنائیں۔

وزیراعلیٰ آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق مریم نوازشریف نے پنجاب بھر میں لیبر کالونیاں بنانے کے لیے بھی پلان طلب کیا ہے جبکہ پنجاب بھر میں سوشل سیکیورٹی اسپتالوں کی ری ویمپنگ کا حکم دیا ہے۔

مزید پڑھیں: ’شکر کریں گرفتار نہیں کررہی‘، مریم نواز میو اسپتال کے ایم ایس پر برہم، عہدے سے ہٹادیا

لاہور اور راولپنڈی اسلام آباد میں پری سکرینگ کے لیے مریم نوازشریف ویلنس سینٹر بنیں گے جہاں سے مریضوں کو سکریننگ کے بعد بڑے اسپتال میں ریفر کیا جائے گا۔ لاہور ڈیفنس روڈ پر 200 بیڈ کے رحمت اللعالمین کارڈیالوجی سینٹر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
رحیم یار خان میں 50 بیڈ کے نئے سوشل سیکیورٹی اسپتال کی منظوری اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے لیبر لاز میں ترامیم کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کا پنجاب کے طلبا و طالبات کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان، اہلیت کا معیار بھی بتادیا

مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ محنت کش اللہ کے دوست ہیں، اللہ کے دوستوں کو ناراض نہیں کرسکتے۔ پنجاب کو مزدوروں کی فلاح وبہبود کے حوالے سے مثالی صوبہ بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔ مزدور کی اجرت، علاج معالجہ، بہتر روزگار اور اپنی چھت حکومت کی ذمہ داری ہے۔

مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ کوئی مزدور بھوکا نہ سوئے، کسی کو دکھ اور پریشانی نہ ہو۔ مزدوروں کے بچوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع مہیا کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پنجاب کم سے کم اجرت مریم نواز مزدور منصوبے

متعلقہ مضامین

  • ’’سی ایم ایجوکیشن کارڈ‘‘ جاری کرنے کا اعلان: سرکاری سکولوں کو معیاری پرائیویٹ کے برابر لانا وژن: مریم نواز
  • پنجاب میں سی ایم ایجوکیشن کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
  • پنجاب کے اسکولوں میں نگرانی کے لیے جدید کمیرے نصب کرنے کا فیصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا سکول ایجوکیشن کے لئے” سی ایم ایجوکیشن کارڈ “ متعارف کرانےکا فیصلہ
  • وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا طرز حکمرانی شفافیت کی اعلیٰ مثال
  • وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ’’سی ایم ایجوکیشن کارڈ‘‘ جاری کرنے کا اعلان ، 80 فیصد سے زائد نمبرپرایمی ننس،سٹار کارڈ ملے گا
  • تعلیمی اداروں کیلئےاہم فیصلہ کر لیا گیا
  • پنجاب میں مدرسہ اور اسکولوں کی بنیاد پر بچوں کی مردم شماری کرانے جارہے ہیں، وزیر تعلیم رانا سکندر
  • پنجاب میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے اہم منصوبوں کی منظوری