Express News:
2025-03-12@05:55:32 GMT

6 شوگر ملیں سیل اور 12 کروڑ جرمانہ کیا جاچکا، وزیرخزانہ

اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT

اسلام آباد:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے چینی کی مانیٹرنگ شروع کردی، شوگر ملوں میں مانیٹرنگ نظام قائم کردیا گیا ہے،  مانیٹرنگ سسٹم کے نفاذ کے بعد 6 شوگر ملز کو سیل کیا جا چکا ہے جبکہ ساڑھے 12 کروڑ روپے کے جرمانے عائد کیے جاچکے ہیں۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  نے وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مانیٹرنگ نظام کے تحت 6 شوگر ملز کو سیل کیا گیا ہے،  پہلی بار چینی افغانستان اسمگل نہیں ہوئی بلکہ ایکسپورٹ ہوئی ہے،  چینی کے ذخائر ملکی ضروریات کے مطابق ہیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے شوگر ملز میں مانیٹرنگ نظام قائم کیا ہے، شوگرملزکی مکمل مانیٹرنگ کیلیے جدید نظام کوبروئے کار لایا جارہا ہے،  انہوں نے بتایا کہ فروری میں ریکارڈ 3.

1 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو ہمارے سفیر اور لائف لائن کا درجہ رکھتے ہیں۔ 

وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال میں ترسیلات زر بلند ترین سطح پر رہیں گی اور مجموعی طور پر 36 ارب ڈالر موصول ہونی کی توقع ہے،  انہوں نے بتایا کہ تمام سرویز کاروبار اور صارفین کے اعتماد میں اضافے کی نشاندہی کررہے ہیں، صنعتی سرگرمیوں میں تیزی بھی اس بات کی نشاندہی کررہی ہے۔

وزیرخزانہ نے بتایا کہ رواں سال شوگر کے کرشنگ سیزن کے آغاز پر ایف بی آر نے چینی کی پیداوار کے حوالے سے ایک جدید مانیٹرنگ سسٹم شروع کیا ہے جس میں نگرانی کے پانچ نظام متعارف کرائے گئے ہیں جن میں ٹریک اینڈ ٹریس اسٹامپس، تھیلوں کی گنتی کیلیے آٹومیٹڈ  کاوٴنٹرز کی تنصیب، وڈیو ریکارڈنگ اینڈ ڈیجیٹل آئی کاوٴنٹنگ اور شوگر ملز کے بیرونی دروازوں پر ایس ٹریک انوائسنگ سسٹم کی تنصیب شامل ہے۔ 

محمد اورنگزیب نے بتایا کہ شوگر ملز میں انسانی نگرانی کیلئے ایف بی آر کے اہلکار موجود رہتے ہیں تاہم اب شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اہلکاروں کو شوگر ملز کے درمیان 10 دن کی روٹیشن پر رکھا جائے گا جبکہ ایف آئی اے، آئی بی اور دیگر اداروں کے افسران بھی ان کی معاونت کررہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ اس نظام کا فائدہ یہ ہوا ہے کہ چینی حقیقی ڈسٹری بیوٹرز کو فروخت کی جارہی ہے اور ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کو کافی حد تک کم کیا گیا ہے، مانیٹرنگ سسٹم کے نفاذ کے بعد 6 شوگر ملز کو سیل کیا جاچکا ہے جبکہ ساڑھے 12 کروڑ روپے کے جرمانے عائد کیے جاچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال کے دو ماہ میں شوگر ملز سے 24 ارب روپے سیلز ٹیکس جمع ہوا ہے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 15 ارب روپے سیلز ٹیکس جمع ہوا تھا، اس کا مطلب ہے کہ شوگر ملز سے سیلز ٹیکس کی کلیکشن میں 54 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزیرخزانہ نے بتایا کہ پہلی مرتبہ چینی افغانستان اسمگل نہیں ہوئی بلکہ برآمد کی گئی ہے جس کا بہت فائدہ ہوا ہے، انہوں کہا کہ رواں سال ملک میں 5.7 ملین ٹن چینی پیدا ہوئی ہے اور اگر گزشتہ سال کے ذخائر کو ملا لیا جائے تو بطور حکومت ہم پراعتماد ہیں کہ یہ مقدار رواں سیزن میں ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہوگی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے بتایا کہ ایف بی آر شوگر ملز کہ رواں ہوا ہے

پڑھیں:

پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافے جیسے چیلنجز کا سامنا ہے،وزیر خزانہ

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافے جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر  نے ملاقات کی۔ ملاقات میں قرضوں کے انتظام، تنظیم نو اور ماحولیاتی فنانسنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی ملاقات میں پائیدار ترقی کے لیے ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔پاکستان اور عالمی بینک کے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا حوالہ دیا گیا۔

ملاقات میں معاشی استحکام اور کلیدی اقتصادی اشاریوں میں بہتری پر روشنی ڈالی گئی۔ ماحولیاتی فنانسنگ اور سبز توانئی کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔ وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ نجی شعبے کا طویل مدتی اورپائیدار ترقی میں کلیدی کردار ہے۔

نوجوانوں کو کاروباری صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ پاکستان اقوام متحدہ اور ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹیکس چوری کیخلاف کریک ڈاؤن کے بعد شوگر کارٹیلز نے اوپن مارکیٹ میں قیمت میں اضافے کا بندوبست کرلیا
  • ایف آئی اے اور آئی بی شوگرملز میں خریدوفروخت کی نگرانی کررہے ہیں، وزیر خزانہ
  • بارڈر سے چینی افغانستان سمگل نہیں، برآمد ہو رہی ہے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  • اب افغانستان چینی اسمگل نہیں ہو رہی: وزیرِ خزانہ
  • پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافے جیسے چیلنجز کا سامنا ہے،وزیر خزانہ
  • حکومت انشورنس سیکٹرکی معاونت اورترقی کیلئے پرعزم ہے،وزیرخزانہ
  • شہباز شریف کا شوگر مافیا سے مقابلہ، کون ہوگا کامیاب؟
  • فروغ معیشت کی مبضوط بیناد رکھ دی ‘ وزیرخزانہ ،ملکی کیلئے ایک پیج پر ہیں : گورنر پنجاب 
  • لاہور اور پشاور میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ،10روپے کلو مہنگی ہوگئی