سٹی42:  بانی  کی بہن علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے گیٹ پر سینئیر وکیل سے بدتمیزی پر بات بڑھ گئی۔

معلوم ہوا ہے کہ سینئیر وکیل نعیم پنجوتھہ نے جیل کے دروازے پر علیمہ خان کی بدسلوکی کی شکایت ان کے بھائی، پی ٹی آئی کے بانی سے کر دی۔

اڈیالہ جیل کے داخلی دروازے پر  علیمہ خان نے باری باری کئی وکیوں کے ساتھ ڈانٹ ڈپٹ کی تھی لیکن نعیم پنجوتھہ کو دیکھ کر تو وہ آگ بگولہ ہو گئی تھیں، انہوں نے کہا تھا کہ نعیم پنجوتھہ  تم تو بشریٰ بی بی کے بھی فوکل پرسن ہو، تم کس کس سے ملتے ہو۔ اس بات سے بات بڑھتے بڑھتے تلخ کلامی تک پہنچ گئی تو علیمہ خان نے زیادہ بری طرح نعیم پنجوتھہ کو ڈانٹا اور کہا، مجھ سے بدتمیزی نہ کرو۔۔ کچھ دوسرے وکلا نے نعیم پنجوتھہ کو وہاں سے ہٹا لیا اور گیٹ سے دور لے گئے۔

پنجاب میں امتحانات فول پروف؛ رول نمبر سلپ میں کیو آر کوڈ شامل وہ گیا

اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لئے جانے والے نعیم پنجوتھہ نے واپس آ کر صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے بانی سے ان کی بہن کی بدتمیزی کی شکایت کر دی ہے۔ 

 ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے تسلی سے نعیم حیدر پنجوتھہ کی شکایت کو سنا، بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان کی "سخت زبان" کا نوٹس لے لیا۔ بانی  نے علیمہ خان کی وکلاء سے تکرار پر ناراضی کا اظہار کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی نے کہا کہ وہ علیمہ کو وکلا سے الجھنے سے منع کریں گے۔

مصطفی عامر قتل کیس؛ ملزم ارمغان نے قتل کے بعد والد کو آگاہ کیا ؛رپورٹ میں انکشاف

 آ ج بانی  کی بہن نے اڈیالہ جیل کے داخلی دروازے پر موجود وکیولں کو ڈانٹا تھا اور ان سے کہا تھا وہ کیوں یہاں ملاقات کے لئے آئے ہیں۔ علیمہ نے کہا تھا کہ بانی سے صرف وہی ملے گا جس کو کوئی ذمہ داری سونپی گئی ہو۔ بغیر ذمہ داری کے کوئی وکیل جیل کے اندر نہیں جائے گا۔ علیمہ  نے وکیلوں کو فرداً فرداً طعنے  مارے کہ انہوں نے بانی کو جیل سے رہا کروانے کے لئے عدالتوں میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کی۔ اس ڈٓنٹ ڈپٹ کے دوران علیمہ کی کئی وکیلوں سے تلخ کلامی ہوئی لیکن نعیم پنجوتھہ کے ساتھ بات زیادہ بڑھ گئی تھی۔

ٹرمپ نے کینیدا کی دو امپورٹس پر ٹیرف 50 فیصد کر دیا

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: نعیم پنجوتھہ علیمہ خان کی اڈیالہ جیل جیل کے کی بہن

پڑھیں:

’آپ ہم سے بدتمیزی نہیں کرسکتیں‘علیمہ خان اور پی ٹی آئی رہنما نعیم پنجوتھا کے درمیان شدید تلخی کلامی

سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور پی ٹی آئی رہنما نعیم پنجوتھا اور دیگر کے درمیان شدید تلخی کا واقعہ رونما ہوا ہے۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں علیمہ خان کی 2 بہنوں کے ہمراہ اپنے بھائی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ جیسے ہی ملاقات ختم ہوئی، علیمہ خان جیل کے داخلی دروازے پر پہنچیں تو ان کی پی ٹی آئی وکلا سے تلخ کلامی ہوئی۔

علیمہ خان نے پی ٹی آئی وکلا کو چارج شیٹ کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے وہی ملے گا جس کو کوئی ذمہ داری سونپی گئی ہو۔ بغیر ذمہ داری کے کوئی وکیل جیل کے اندر نہیں جائے گا۔

انہوں نے پی ٹی آئی وکلا سے کہا کہ آپ لوگوں نے کیا ڈراما لگا ہوا ہے۔ ہر بندہ یہاں صرف ملاقات کے لیے آتا ہے اور دوسرے بندے کی شکایت لگاتا ہے۔ ہمارا بھائی اندر ہے۔ وہ ہماری محبت ہے۔ ہم اس کے لیے جان بھی دے سکتے ہیں۔

علیمہ خان نے شدید غصہ کے حالت میں وکلا سے کہا کہ آج کے بعد کوئی وکیل اپنی طرف سے عدالت میں اضافی پٹیشن دائر نہیں کرے گا۔ پٹیشن دائر کرنے کا اختیار صرف سلمان اکرم راجا اور بیرسٹر سلمان صفدر کو ہے۔

وہ وکلا سے ایک ہی بات بار پوچھتی رہیں کہ علیمہ خان نے کہا کہ میرے بھائی کی اپنے بچوں سے بات نہیں کروائی جارہی ہے۔ نہ اسے کتابیں مل رہی ہیں۔ آپ نے اب تک عمران خان کے لیے عدالت سے کیا ریلیف لیا ہے؟

علیمہ خان نے نعیم پنجوتھا سے پوچھا’ آپ بشریٰ بی بی کے فوکل پرسن ہیں، آپ کس کس سے ملتے ہیں؟

نعیم پنجوتھا نے جواب دیا کہ میں کسی سے نہیں ملا۔ پھر انہوں نے علیمہ خان سے پوچھا کہ میں جس سے ملا ہوں، آپ بتائیں؟

اس پر علیمہ خان نے انہیں کہا کہ میرے ساتھ بدتمیزی نہ کریں۔

نعیم پنجوتھا نے کہا کہ میں بدتمیزی نہیں کر رہا۔ ہم جیلیں بھگت کرآئے ہیں۔ ہم پر پرچے ہوئے ہیں۔  آپ ہم سے اس طرح بدتمیزی سے بات نہیں کرسکتیں۔

اس پر ایک بار پھر علیمہ خان نے نعیم پنجوتھا کو ڈانٹتے ہوئے پوچھا کہ تم یہ کس طرح مجھ سے بات کر رہے ہو؟ خاموش رہو!

عین اس وقت موقع پر کھڑے شعیب شاہین اور دیگر وکلا نعیم پنجھوتہ کو پکڑ ایک طرف لے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

علیمہ خان عمران خان نعیم پنجوتھا

متعلقہ مضامین

  • اڈیالہ جیل، پی ٹی آئی وکلا اور علیمہ خانم کے درمیان شدید تلخ کلامی
  • میرے ساتھ بدتمیزی نہ کرو، خاموش رہو! علیمہ خان کی بانی کے سینئیر وکیل سے تلخ کلامی
  • نعیم پنجوتھہ نے بانی پی ٹی آئی سے علیمہ خان کے رویے کی شکایت لگادی
  • اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کی نعیم پنجوتھہ اور پی ٹی آئی وکلا کے ساتھ تلخ کلامی
  • بشری بی بی کے فوکل پرسن نعیم حیدر پنجوتھہ نےعمران خان سے علیمہ خان کی شکایت کردی
  • اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کی نعیم پنجوتھہ اور پی ٹی آئی وکلاء کے ساتھ تلخ کلامی
  • اڈیالہ جیل کے داخلی دروازے پر علیمہ خان اور وکلا ءکے درمیان شدید تلخ کلامی
  • ’آپ ہم سے بدتمیزی نہیں کرسکتیں‘علیمہ خان اور پی ٹی آئی رہنما نعیم پنجوتھا کے درمیان شدید تلخی کلامی
  • اڈیالہ جیل کے دروازے پر پی ٹی آئی وکلاء اور علیمہ خان کے مابین تلخ کلامی