پنجاب کے اسکولوں کی نگرانی کے لیے جدید سیکیورٹی کمیرے نصب کیے جائیں گے۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنانے کے لیے صوبے بھر کے اسکولوں میں جدید کیمرے نصب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ٹیچر نے جدید اسکول بیل بنالی

تعلیمی حکام کو سرویلنس فیڈز سے روزانہ کی رپورٹس موصول ہوں گی، جس سے انہیں اسکول کے کاموں کی زیادہ مؤثر طریقے سے نگرانی کرنے میں مدد ملے گی۔ اس اقدام کا مقصد اسکول تک غیر مجاز رسائی، چوری اور توڑ پھوڑ کو روکنا ہے۔

مزید برآں کیمرے کلیدی علاقوں جیسے ہال کے روستوں، کھیل کے میدانوں اور داخلے کے مقامات کا احاطہ کریں گے، ہنگامی صورتحال کی صورت میں نظام حکام کو ریئل ٹائم اپ ڈیٹس فراہم کرے گا، جس سے فوری کارروائی ممکن ہوسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’کاروانِ مدبر‘ کے زیراہتمام چلنے والے اسکول میں 50 غریب طلبہ زیر تعلیم

حکام کا خیال ہے کہ اس قدم سےاسکولوں کی سیکیورٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسکولز پاکستان پنجاب سیکیورٹی کیمرے نگرانی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسکولز پاکستان سیکیورٹی کیمرے کے لیے

پڑھیں:

صوبائی وزرا اور حکام کی بازیاب مسافروں سے ملاقات، ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی

کوئٹہ:

جعفر ایکسپریس کے سانحے کے متاثرہ مسافروں سے صوبائی وزرا ظہور بلیدی اور بخت محمد کاکڑ، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ملاقات کی۔

اس موقع پر صوبائی وزرا نے مسافروں کی مزاج پرسی کی اور ان سے اظہار ہمدردی کیا۔ وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ ہم مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے، اور حکومت اور سیکورٹی ادارے مسافروں کو جلد باحفاظت بازیاب کرانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

وزیر صحت بخت کاکڑ نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی اور اضافی طبی عملے کو طلب کیا گیا تھا۔

صوبائی وزیر صحت نے ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ کو مسافروں کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام متاثرین کو بہترین طبی سہولت فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • صوبائی وزرا اور حکام کی بازیاب مسافروں سے ملاقات، ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی
  • پنجاب میں سی ایم ایجوکیشن کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
  • فروغ تعلیم کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا انقلابی فیصلے ہیں؟
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا سکول ایجوکیشن کے لئے” سی ایم ایجوکیشن کارڈ “ متعارف کرانےکا فیصلہ
  • تعلیمی اداروں کیلئےاہم فیصلہ کر لیا گیا
  • پاکستان نے آئی ایم ایف کو بجلی کی قیمت کم کرنے پر راضی کرلیا
  • پنجاب میں مدرسہ اور اسکولوں کی بنیاد پر بچوں کی مردم شماری کرانے جارہے ہیں، وزیر تعلیم رانا سکندر
  • آئی ایم ایف سے مذاکرات اہم مرحلے میں داخل، 605 ارب کا ٹیکس شارٹ فال پورا کرنیکی تفصیل فراہم
  • چیمپیئنز ٹرافی اختتامی تقریب میں میزبان پاکستان کو نظر انداز کرنے پر پی سی بی سخت برہم