جعفر ایکسپریس پر ہونے والے بزدلانہ حملے میں ملوث مسلح دہشت گرد افغانستان میں اپنے ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے، جس کی وجہ سے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن انتہائی احتیاط سے کیا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا گھیراؤ کر لیا ہے اور دونوں جانب فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے عہد کیا ہے کہ وہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھیں گی۔  

جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے ہندوستانی میڈیا، ہندوستانی سوشل میڈیا اور ملک دشمن سوشل میڈیا اکاؤنٹس غیر معمولی طور پر متحرک ہو گئے ہیں اور یہ مسلسل گمراہ کن، جھوٹا اور فیک پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرانی ویڈیوز، اے آئی سے تیار کردہ مواد، پرانی تصاویر، فیک وٹس ایپ پیغامات اور پوسٹرز کے ذریعے ہیجان پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔  ذرائع کے مطابق دہشت گردوں سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں ہندوستانی میڈیا کا ساتھ دے رہے ہیں۔ ہندوستانی میڈیا پاکستان سے باہر بیٹھے خود ساختہ بھگوڑے بلوچ رہنماؤں کے تجزیے پیش کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔  

ذرائع نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے گمراہ کن اور من گھڑت پروپیگنڈے کی بجائے مستند ذرائع سے دی جانے والی معلومات پر اعتماد کریں۔

سیکیورٹی فورسز کے مطابق، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور اسے کامیابی سے مکمل کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز سوشل میڈیا

پڑھیں:

بازیاب مسافروں کو لے کر مال بردار ٹرین مچھ اسٹیشن پہنچ گئی


سیکیورٹی فورسز کے بازیاب کروائے گئے 104 مسافروں کو لے کر مال بردار ٹرین مچھ ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے جعفر ایکسپریس کے 104 مسافروں کو دہشت گردوں سے باحفاظت بازیاب کروایا۔

جعفر ایکسپریس حملے کے دہشت گرد رعایت کے مستحق نہیں، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے میں ملوث دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

ذرائع کے مطابق بازیاب کروائے جانے والوں میں 58 مرد، 31 عورتیں اور 15 بچے شامل ہیں جبکہ آپریشن میں 16 دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 17 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے، دہشت گرد اپنے بیرون ملک ہینڈلرز سے بذریعہ سیٹلائٹ فون رابطے میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا، دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • جعفر ایکسپریس حملہ:  155 مسافر بازیاب ،فورسز نے 27 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا
  • جعفر ایکسپریس حملہ: دہشت گردوں میں خود کش بمبار بھی موجود، سیکیورٹی ذرائع
  • بازیاب مسافروں کو لے کر مال بردار ٹرین مچھ اسٹیشن پہنچ گئی
  • صدر اور وزیراعظم کی جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت
  • جعفر ایکسپریس حملے کے دہشتگرد افغانستان میں ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں ہیں، ذرائع
  • جعفر ایکسپریس پر حملے کرنے والے دہشتگردوں کے افغانستان میں اپنے ماسٹرمائنڈ سے رابطے، ذرائع
  •  ٹرین حملہ: دہشتگردوں کے افغانستان میں اپنے ماسٹرمائنڈ سے رابطے
  • جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کے دہشتگرد کس ملک میں ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں ہیں اور بھارتی میڈیا کیوں متحرک ہے؟ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے
  • جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کے دہشت گرد، افغانستان میں اپنے ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں ہیں،ذرائع