فیصل بینک، اخوت فاؤنڈیشن اور ٹی سی ایف میں بلاسود سولر فنانسنگ کیلئے اشتراک
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے اخوت اسلامک مائیکرو فنانس (اے آئی ایم) اور سٹیزن فاؤنڈیشن (ٹی سی ایف) کے ساتھ شراکت داری کرلی ہے، جس کا مقصد پائیداری اور خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔ اس تعاون کے تحت بینک خواتین کو بلاسود سولر فانسنگ فراہم کرے گا۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر شروع کیا گیا یہ اقدام فیصل بینک کے طویل مدتی وژن کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے ذریعے حقیقی اثر پیدا کرکے منصفانہ اور پائیدار مستقبل کی تخلیق کرنا ہے۔
فیصل ہاؤس میں مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کے ساتھ اس شراکت داری کو باضابطہ شکل دے دی گئی ہے۔ اس اقدام سے پاکستان بھر میں اساتذہ اور خواتین کو آسان اقساط میں ادائیگی کے منصوبوں کے ساتھ سولر سسٹمز نصب کرنے کی سہولت ملے گی۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں فیصل بینک کے صدر اور سی ای او یوسف حسین، اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب اور ایف بی ایل کی سینئر انتظامیہ نے شرکت کی۔
ماحول دوست توانائی کو فروغ دینے والا یہ اقدام عالمی ماحولیاتی اہداف کی حمایت کرتا ہے۔ یہ بجلی کی لاگت گھٹانے اور کاربن کے اخراج میں کمی کے ساتھ قومی گرڈ پر انحصار کم کرنے میں مدد کرے گا۔ فیصل بینک بامعنی تبدیلی کے لیے پُرعزم ہے، تاکہ اساتذہ جن میں اکثریت خواتین اساتذہ کی ہے، کو مالی ریلیف فراہم کرنا اور ان کے پائیدار مستقبل کو یقینی بنانا ہے، تاکہ وہ آنے والی نسلوں کی بہتر مستقبل کی تشکیل جاری رکھ سکیں۔
فیصل بینک کے صدر اور سی ای او یوسف حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ”فیصل بینک میں ہم یقین رکھتے ہیں کہ حقیقی ترقی پائیداری اور خودمختاری سے حاصل ہوتی ہے، جس سے بامقصد اقدامات کی راہ ہموار ہوتی ہے۔ اس اقدام کے ذریعے ہم نہ صرف قابل تجدید توانائی کو فروغ دے رہے ہیں بلکہ خواتین پر سے مالی بوجھ کم کرنے اور ان کے لیے طویل المدتی استحکام کو یقینی بنارہے ہیں۔ رواں سال خواتین کے عالمی دن کے موضوع ” Accelerate Action “ کے مطابق ہم ایک زیادہ جامع، منصفانہ اور پائیدار مستقبل کے عزم پر قائم ہیں۔ ایسا مستقبل جہاں ہر عورت کو ترقی کے یکساں مواقع میسر ہوں گے۔“
اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا، ”ہمارا یہ تعاون زیادہ پائیدار اور مساوی معاشرے کی تشکیل کی جانب ایک قدم ہے۔ بلاسود سولر فنانسنگ کی سہولت فراہم کرکے ہم نہ صرف ماحولیاتی تحفظ میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں بلکہ خواتین اور اساتذہ کو بااختیار بنارہے ہیں، تاکہ وہ مالی خودمختاری حاصل کرکے ایک صاف اور سرسبز مستقبل کی جانب بڑھ سکیں۔ ہم اس نیک مقصد میں تعاون کرنے پر فیصل بینک کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔“
ٹی سی ایف کے سی ای او اسد ایوب نے کہا، ”یہ شراکت داری خواتین کو بااختیار اور آئندہ نسل کے لیے پائیدار مستقبل کو یقینی بنانے کے ہمارے مشترکہ وژن پر مبنی ہے۔ سولر انرجی تک رسائی فراہم کرکے ہم خواتین کو ایک روشن اور خودمختار مستقبل کے لیے ضروری وسائل مہیا کررہے ہیں۔ ہم فیصل بینک اور اخوت فاؤنڈیشن کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس اقدام کو ممکن بنایا۔“
فیصل بینک، اخوت فاؤنڈیشن اور ٹی سی ایف کے درمیان شراکت داری اقتصادی خودمختاری، ماحولیاتی تحفظ اور سماجی ترقی کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
اشتہار
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پائیدار مستقبل اخوت فاؤنڈیشن فیصل بینک کے شراکت داری خواتین کو ٹی سی ایف کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
سولر انرجی سے چارج ہونے والا نیا آئی فون کیسا ہوگا اور کن طاقتور فیچرز سے لیس ہوگا؟جانیں
ایپل رواں سال موسم خزاں میں آئی فون 17 پرو میکس، جسے ”آئی فون 17 ایئر“ بھی کہا جا رہا ہے، متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔
فوربز کی رپورٹ کے مطابق، یہ نیا ماڈل جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا۔آئی فون 17 پرو میکس میں 6.9 انچ کا الٹرا ریٹینا ”XDR 3.0“ ڈسپلے شامل ہوگا، جو ProMotion 2.0 ٹیکنالوجی کے ساتھ 240 ہرٹز تک کا ایڈاپٹیو ریفریش ریٹ فراہم کرے گا۔
کیمرے کے شعبے میں بھی نمایاں بہتری کی گئی ہے، جس میں 200 میگا پکسل کا مرکزی سینسر اور جدید ترین اے آئی پر مبنی فوٹوگرافی فیچرز شامل ہوں گے، جو کم روشنی میں بھی شاندار تصاویر لینے کی صلاحیت رکھیں گے۔نئے ماڈل کا ڈیزائن مزید پتلا اور جدید ہوگا، جس میں Titanium 2.0 فریم کا استعمال کیا گیا ہے، جو فون کو ہلکا اور زیادہ پائیدار بنائے گا۔ بیٹری کی کارکردگی بھی بہتر بنائی گئی ہے، جو ممکنہ طور پر 48 گھنٹوں تک چل سکے گی اور اسے سولر اسسٹڈ چارجنگ ٹیکنالوجی سے سپورٹ کیا جائے گا۔
آئی فون 17 پرو میکس کو ایپل کے نئے A19 بایونک چپ سے تقویت دی گئی ہے، جو نہ صرف غیر معمولی پروسیسنگ اسپیڈ فراہم کرے گی بلکہ توانائی کی بچت میں بھی معاون ثابت ہوگی۔ یہ نیا ماڈل جدید ترین iOS 18 پر چلے گا، جو جدید ترین مصنوعی ذہانت (AI) کے فیچرز سے مزین ہوگا۔مزید برآں، آئی فون 17 پرو میکس میں 6G کنیکٹیویٹی کے ساتھ جدید ترین سیکیورٹی فیچرز بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں، جن میں کوانٹم سکیور فیس آئی ڈی شامل ہوگی۔