وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان تین روزہ سرکاری دورے پر عمان پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2025ء)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان تین روزہ سرکاری دورے پر عمان پہنچ گئے ، دورے میں اعلی سطحی ملاقاتیں، صنعتی دورے اور ثقافتی سرگرمیاں شامل ہیں۔ وزارت تجارت سے جاری اعلامئے کے مطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان تین روزہ سرکاری دورے پر عمان پہنچ گئے ہیں ۔ مسقط انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر پاکستانی سفارت خانے کے سفارتی نمائندوں، سفیر سید نوید صفدر بخاری، ڈپٹی ہیڈ آف مشن بلال حسن، اور کمرشل قونصلر عشرت حسین بھٹی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
عمانی حکام میں منسٹر کانسلر راشد الرشدی اور ریلیشنز اسپیشلسٹ عبداللہ الجابری بھی ان کے استقبال کیلئے موجود تھے۔اپنے دورے کے دوران جام کمال 11 مارچ کو صحار پورٹ اور صحار فری زون کا دورہ کریں گے، جو عمان کا سب سے بڑا صنعتی زون ہے۔(جاری ہے)
وہاں انہیں سی ای او صحار پورٹ کی جانب سے پورٹ کی سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ وہ صحار چیمبر آف کامرس کے چیئرمین سے بھی ملاقات کریں گے تاکہ سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
12اور 13 مارچ کو وزیر تجارت کی مصروفیات میں عمان کے اہم رہنماں سے ملاقاتیں شامل ہیں، جن میں قیس الیوسف (وزیر برائے تجارت، صنعت اور سرمایہ کاری پروموشن)اور ڈاکٹر سعود الحبسی(وزیر برائے زراعت، ماہی گیری اور آبی وسائل)کیساتھ اجلاس شامل ہے۔ وہ عمان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین فیصل الرواص سے بھی ملاقات کریں گے، جس کے بعد ایک سرکاری افطار ڈنر منعقد ہوگا۔13مارچ کو وزیر تجارت انویسٹ عمان لانج کا دورہ کریں گے اور سعید الموالی(وزیر برائے ٹرانسپورٹ، کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی)سے ملاقات کریں گے، جس میں تجارت اور لاجسٹکس کے شعبے میں تعاون کے فروغ کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیر تجارت کے سرکاری شیڈول میں عمان کے ثقافتی مقامات کا دورہ بھی شامل ہے، جن میں رائل اوپیرا ہاس مسقط اور سلطان قابوس گرینڈ مسجد شامل ہیں۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ان کے سرکاری دورے کا اختتام 14مارچ کو ہوگا، جو پاکستان اور عمان کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارتی، سرمایہ کاری اور ثقافتی تبادلوں کو مزید فروغ دینے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سرکاری دورے جام کمال کریں گے
پڑھیں:
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کیلئے کمیٹی تشکیل
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کیلئے کمیٹی تشکیل WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی، مستقلی کے معاملے پر وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دیدی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت تعلیم کی جانب سے سمری بھیجے جانے پر کمیٹی تشکیل دی گئی، ہے۔ اس وقت گریڈ ایک سے 14 کا نان ٹیچنگ اسٹاف گزشتہ کئی برس سے کام کررہا ہے جب کہ گریڈ 16-17 کے اساتذہ بھی مستقلی کے منتظر ہیں۔