فوٹو: فائل

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے داخلی دروازے پر پی ٹی آئی وکلاء سے تلخ کلامی ہوئی ہے۔ 

علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے صرف وہی ملے گا جس کو کوئی ذمہ داری سونپی گئی ہو۔ بغیر ذمہ داری کے کوئی وکیل جیل کے اندر نہیں جائے گا۔

ہائیکورٹ میں جب سے تبدیلی ہوئی بانی کا کوئی کیس نہیں لگا، علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ آج بانی سے ملاقات ہوئی ہے، راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہم نے پچھلے ہفتے ان کو جو کتابیں بھیجی تھیں وہ پہنچ گئیں۔

علاوہ ازیں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا تھا کہ ہم نے پچھلے ہفتے ان کو جو کتابیں بھیجی تھیں وہ پہنچ گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ بانی کتابوں، بچوں سے بات اور سیاسی لوگوں سے ملنے کا ہمیشہ کہتے ہیں، لیکن یہ سب کچھ اڈیالہ جیل کے ایک صاحب نہیں ہونے دیتے۔

انکا کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی کے اصل وکلاء کو اندر نہیں جانے دیا گیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: علیمہ خان نے کہا بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل کے

پڑھیں:

میرے ساتھ بدتمیزی نہ کرو، خاموش رہو! علیمہ خان کی بانی کے سینئیر وکیل سے تلخ کلامی

ارشاد قریشی:  اڈیالہ جیل میں بانی کے ساتھ ملاقات کے لئے آنے والوں کی آپس میں لڑائیاں اب معمول بن گئی ہیں۔ آج منگل کے روز بانی کی بہن علیمہ خان بانی کے ساتھ ملاقات کے لئے  آئے ہوئے وکیلوں سے الجھ پڑیں اور انہیں برا بھلا کہا۔ 

چند روز پہلے اڈیالہ جیل کے دروازے پر بانی کے ایک قریبی ساتھی نے بانی کے دوسرے قریبی ساتھی کو مکے مارے تھے، آج بانی کی بہن ان کے وکیلوں سے الجھتی رہیں اور ان پر برستی رہیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم   کے پیکا ایکٹ کے تحت 2 مقدمات درج

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے گیٹ پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئی انکی بہن علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے داخلی دروازے پر پی ٹی آئی وکلاء کے ساتھ شدید تلخ کلامی ہوئی،علیمہ خان نے اپنے بھائی کے وکیل رہنماوں کو "چارج شیٹ کردیا۔"

 رپورٹ کے مطابق علیمہ خان اور  بانی کی دوسری بہنوں کی  ملاقات ختم  ہونے کے بعد  اڈیالہ جیل کے داخلہ گیٹ پر علیمہ خان کی وکلاء رہنماؤں کے ساتھ تلخ کلامی  ہو ئی۔ علیمہ خان نے  وکلاء رہنماوں کو چارج شیٹ کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے صرف وہی ملاقات کرے گا جس کو کوئی ذمہ داری سونپی گئی ہو۔

15 پولیس افسروں کے تبادلے 

علیمہ خان کی ملاقاتی وکیلوں سے  تو تو میں میں بڑھ کر تلخ کلامی میں بدل گئی۔ علیمہ نے کہا کہ بغیر ذمہ داری کے کوئی وکیل جیل کے اندر نہیں جائے گا،آپ لوگوں نے کیا ڈرامہ لگایا ہوا ہے۔  ہر بندہ صرف ملاقات  کرنے کے لئے جیل آ جاتا ہے۔

علیمہ نے کہا ۔ "ہمارا بھائی اندر ہے، ہمارا اس سے پیار ہے ہم اسکے لئے جان بھی دے سکتے ہیں."

علیمہ نے حکم دیا، "،کوئی بھی وکیل اپنی طرف سے عدالت میں اضافی پٹیشن دائر نہیں کرے گا،پٹیشن دائر کرنے کا اختیار صرف سلمان اکرم اور سلمان صفدر کے پاس ہے۔"

حضرت یسوع المسیح کے متعلق نفرت پھیلانے والے کلمات؛ ٹرانس جینڈر خاتون کو قید کی سزا

 اس موقع پر علیمہ خان نے اڈیالہ جیل مین بانی سے ملاقات کے لئے آنے والے وکیلوں سے سوال کیا کہ میرے بھائی کی بچوں سے ٹیلی فونک بات نہیں کرائی جا رہی،نہ اسے کتابیں مل رہی ہیں۔

علیمہ خ بانی کے پرانے وکیلے نعیم پنجھوتہ سے  بھی الجھ پڑیں، علیمہ نے نعیم پنجوتھہ سے مخاطب ہو کر کہا، " آپ بشری بی بی کے فوکل پرسن ہیں. آپ کس کس سے ملتے ہیں۔"

نعیم پنجھوتہ نے جواب میں کہا، "میں  کسی سے نہیں ملا،جس سے ملا ہوں آپ بتائیں۔"

میری ٹائم وزارت کا نیا سکینڈل؛ 2 آپریشنل جہاز فروخت

علیمہ nےنعیم پنجھوتہ پر  برستے ہوئے کہا، "میرے ساتھ بدتمیزی نہ کرو۔" 

نعیم پنجھوتہ نے جواب دیا، "میں بدتمیزی نہیں کر رہا. ہم جیلیں بھگت کر آئے ہیں۔ ہم پر پرچے ہوئے ہیں۔"

اس پر علیمہ خان نے مزید ضصے کا اظہار کیا اور کہا،" تم یہ کس طرح مجھ سے بات کر رہے ہو،خاموش رہو!" ۔

یہ تلخ کلامی مزید بڑھ جاتی لیکن اس دوران وہاں موجود بعض وکیل  بانی کے وکیل  نعیم پنجھوتہ کو  زبردستی گھسیت کر وہاں سے ہٹا کر دور  لے گئے۔

علیمہ خان وکلا کو بار  بار ڈانٹ کر طعنے دیتی رہیں اور اونچی آواز سے کہتی رہیں،  آپ اب تک بانی کے لئے عدالت سے کیا ریلیف لیا ہے۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • اڈیالہ جیل، پی ٹی آئی وکلا اور علیمہ خانم کے درمیان شدید تلخ کلامی
  • پی ٹی آئی وکلاء سے تلخ کلامی، حالات برے، پاکستان کو بانی کی ضرورت: علیمہ خان 
  • میرے ساتھ بدتمیزی نہ کرو، خاموش رہو! علیمہ خان کی بانی کے سینئیر وکیل سے تلخ کلامی
  • نعیم پنجوتھہ نے بانی پی ٹی آئی سے علیمہ خان کے رویے کی شکایت لگادی
  • ہائیکورٹ میں جب سے تبدیلی ہوئی بانی کا کوئی کیس نہیں لگا، علیمہ خان
  • اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کی نعیم پنجوتھہ اور پی ٹی آئی وکلاء کے ساتھ تلخ کلامی
  • اڈیالہ جیل کے داخلی دروازے پر علیمہ خان اور وکلا ءکے درمیان شدید تلخ کلامی
  • اڈیالہ جیل کے دروازے پر پی ٹی آئی وکلا اور عمران خان کی بہن علیمہ خان کے درمیان شدید تلخ کلامی
  • اڈیالہ جیل کے دروازے پر پی ٹی آئی وکلاء اور علیمہ خان کے مابین تلخ کلامی