پنجاب کے اسپتالوں میں ادویات اور طبی آلات کے بحران کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ صوبائی حکومت کو ادویات اور میڈیکل آلات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ساڑھے 12 ارب روپے ادا کرنا ہیں۔ 

بتایا جاتا ہے کہ ان ساڑھے  12 ارب روپے میں نگراں دور میں خریداری کی رقم بھی شامل ہے۔  

سیکریٹری پرائمری ہیلتھ نے حکم دیا ہے کہ نگراں دور کے پیسے جاری نہیں کیے جائیں گے، اجلاس میں الزام عائد کیا گیا کہ نگراں دور میں ادویات وغیرہ کی خریداری کی مد میں گڑ بڑ کی گئی۔

صوبائی وزیر صحت برائے پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے ادائیگی روکنے کی تصدیق کردی۔ انھوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں معاملہ زیر غور آیا تھا۔ 

خواجہ عمران نذیر کے مطابق جو پیسے رُکے ہوئے ہیں، ان کی ادائیگی پر غور کر رہے ہیں۔ 

صوبائی وزیر نے کہا کہ نگراں دور میں اگر گڑ بڑ ہوئی تو مقدمہ درج کرایا جائے اور ذمے داروں کو پکڑا جائے۔ 

چیئرمین الیکٹرو میڈیکل ایسوسی ایشن بابر کیانی کے مطابق حکومت کو ہمارے ساڑھے 6 ارب روپے ادا کرنا ہیں، محکمہ خزانہ کو بتا چکے ہیں کہ پیسے ادا نہ کیے تو سپلائی روکنے پر مجبور ہوں گے۔ 

فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن کے رہنما سعد جاوید نے کہا کہ ادویہ ساز کمپنیوں کے 6 ارب روپے سے زیادہ کی رقم رُکی ہوئی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ کمپنیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں، فوری پیسے جاری نہ ہوئے تو معاملہ چلنا مشکل ہوسکتا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ ارب روپے

پڑھیں:

پنجاب میں سپرسیڈر سے گندم کی فصل کیلئے کھاد اور بیج کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگئی

لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 07 مارچ 2025ء ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت پنجاب میں پہلی مرتبہ سپرسیڈر پراجیکٹ کے مشینی کاشت کے تاریخی دور کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔سب سے بڑے سپر سیڈر پراجیکٹ کی لانچنگ سے سموگ میں واضح کمی کا امکان ہے۔ پنجاب میں 60فیصد سبسڈی پر سپر سیڈر کی فراہمی کا تیسرا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

محکمہ زراعت نے کاشتکاروں سے سپر سیڈر کی فراہمی کے تیسرے فیز کے لئے درخواستیں طلب کر لیں ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گزشتہ سال ایک ہزار سپرسیڈرکی قرعہ اندازی کرکے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا تھا۔ دوسرے مرحلے میں 2ہزار سپر سیڈرکی مینو فیکچرنگ کا پراسیس تکمیل کے قریب ہے۔ تیسرے مرحلے میں 2ہزار سپر سیڈرکی فراہمی اکتوبرمیں گندم کی بوائی سے پہلے مکمل کرنے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سپر سیڈر کے استعمال سے دھان کی فصل کی باقیات کو زمین میں ہی مکس کر دیا جاتا ہے۔ پنجاب میں ایک لاکھ 10ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر سپر سیڈر کے ذریعے گندم کے اگاؤ میں بہتری آئی ہے۔ سپر سیڈر کے ذریعے گندم کے بیج کی متناسب بوائی سے پیداوار میں واضح اضافہ ممکن ہوگا۔ سپر سیڈر کے ذریعے گندم کی فصل کے لئے کھاد اور بیج کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہوئی۔

سپر سیڈر حاصل کرنے والے کاشتکار دیگرکسانوں کو کرائے پر سروسز فراہم کریں گے۔ سپرسیڈر کے تیسرے مرحلے کے لئے65ہارس پاور کے ٹریکٹرکے مالک کاشتکار سپر سیڈر کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ کاشتکارگھر بیٹھے آفیشل ویب سائیٹ www.agripunjab.gov.pk سے اپلائی کر سکتے ہیں۔ درخواست فارم متعلقہ ایگریکلچر آفیسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(توسیع) یا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ دفاتر میں بھی دستیاب ہیں۔

کاشتکاروں کی مزید معلومات اور رہنمائی کیلئے ٹال فری نمبر0800-17000 بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ایگری کلچر میکانائزیشن سے پنجاب کی زراعت میں جدت کا خواب حقیقت میں بدل گیا۔سپرسیڈر کے استعمال سے دھان کی باقیات جلانے کے واقعات کا سدباب ہو گا۔پنجاب کے کاشتکاروں کو جدید ترین زرعی ٹیکنالوجی سے لیس کریں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کاشتکار کے لئے لاگت میں کمی اور پیداوار میں اضافے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔صنعت وتجارت کا فروغ بھی بہتر کاشتکاری سے مشروط ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ” کسان خوشحال ، پنجاب خوشحال“محض ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے۔ کسان کارڈ، سپر سیڈراور دیگر پروگرام سے پنجاب میں فصلوں کی پیداوار ریکارڈ میں واضح اضافہ نظر آئے گا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 280 روپے سے نیچے آگئے
  • پنجاب کے ہسپتالوں میں ادویات و آلات کی قلت کے بحران کا خطرہ پیدا ہو گیا
  • عوام کیلئےپریشان کن خبر ، ہسپتالوں میں ادویات و آلات کے بحران کا خطرہ پیدا ہوگیا
  • کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر فائرنگ، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
  • پنجاب میں پانی کی قلت کے باعث زرعی پیداوار متاثر، قحط کا خطرہ، بارشوں میں 42 فیصد تک کمی سے بحران
  • سندھ اور پنجاب میں رئیل اسٹیٹ صنعت بحران کا شکار
  • انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی
  • پنجاب میں سپرسیڈر سے گندم کی فصل کیلئے کھاد اور بیج کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگئی
  • لاہور اور پشاور میں چینی 10 روپے کلو مہنگی